ہم نے پاکستان میں رمضان کی برکتیں بانٹیں

‏یہ 24/04/2024 کو (PKT) 13:54 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اس ماہ مقدس میں، ہم نے رزق ٹرسٹ کے ساتھ ملکر پاکستان کے دیہی علاقوں میں ضرورت مند افراد کے ساتھ رمضان کی برکتیں بانٹنے کے لیے انہیں راشن پیکجز عطیہ کیے ہیں۔

پاکستان میں 20 ملین سے زائد لوگ مدد کے منتظر ہیں۔ بہت سے خاندانوں اور افراد کو روزانہ مناسب مقدار میں غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی نہیں ہوتی ہے۔ بھوک اور غذائیت کی کمی نہ صرف صحت اور بچوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ انسان کی سیکھنے کی صلاحیت، کام کرنے کی طاقت اور غربت سے نجات بھی مشکل بنا دیتی ہے۔ اپنے راشن کے عطیہ سے، ہم نے ضرورت مند لوگوں کی صحت اور مستقبل کی بہتری میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کی اور رمضان کے بعد عید کے لیے شاندار روایتی ناشتہ تیار کرنے میں انہیں سہولت فراہم کی۔

آپ بھی مدد کرسکتے ہیں!

ہمیں پاکستان کو بھوک اور افلاس سے آزاد کرنے کے رزق ٹرسٹ کے مشن کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ بے لوث خدمت کرتے ہوئے، ان کا مقصد ایک بہتر اور انسانی ہمدردی سے بھرپور دنیا بنانا ہے۔ آپ ان کے اقدامات کے بارے میں مزید جاننے اور اپنے عطیات دینے کے لیے ان کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔