مصر میں مالیاتی دنیا کے مستقبل کی تشکیل

‏یہ 18/10/2022 کو (PKT) 16:44 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے XM کمپنی نیوز

ستمبر میں XM نے دو ایونٹس کو اسپانسر کیا جو مصر کے شہر قاہرہ میں منعقد ہوئے تاکہ بزنس اور فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنلز کو سپورٹ کیا جاسکے۔

ہم نے 14 ستمبر کو تیسری سالانہCairo CFO Summit میں ایونٹ کے اسٹریٹیجک پارٹنر کی حیثیت سے شرکت کی۔ ہر سال، CPD اسٹینڈرڈ آفس لندن منظور شدہ ہائی پروفائل ایونٹس میں مصر کی مالیاتی دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو دعوت دیتا ہے۔

اس ایونٹ کے دوران، بزنس لیڈرز کو ایک دوسرے کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا، بہت سے جدید خیالات کا اظہار کرنے کا اور بہترین طریقے بیان کرنے کے ساتھ ساتھ فنانشل انڈسٹری کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات چیت کا موقع بھی ملا جو مصر اور باقی دنیا پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس سال کا ایونٹ 2021 اور 2020 کے ایونٹس کی کامیابی پر کیا گیا، جس میں سینکڑوں ٹاپ فنانس اور بزنس لیڈرز کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے ایکسپرٹس جمع ہوئے اور یہ ایونٹ پورے ریجن میں بہت بڑی میڈیا کوریج کا مرکز بنا۔

ایونٹ اسپیکرز میں مصر کے ایک لیڈنگ پرائیوٹ سیکٹر بینک، CIB کے چیئرمین، شریف سامی بھی شامل تھے، جنہوں نے فنانشل ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں اپنی ان سائٹس فراہم کیں۔ قاہرہ میں امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر اور MERIS (جو مصر میں Moody کا افیلیٹ ہے) کے مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر امر حسنین نے مصری مارکیٹ میں کئی شعبوں کی مخصوص ریٹنگ کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر رانیہ عظمی، نیٹو کے رجسٹرڈ الیگزینڈرائٹ ڈیسیشنز کی بانی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بزنس اور فنانس لیڈرز بہت سی پیچیدگیوں اور فنانشل مارکیٹس میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود اسٹریٹجک فیصلے کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر، XM کے اپنے چیف ٹیکنیکل اسٹریٹجسٹ اور Tradepedia کے بانی اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر، ایورامیس ڈسپوٹیس بھی اسپیکرز میں شامل تھے۔ ڈسپوٹیس ایک ماہر انسٹرکٹر ہیں جنہیں مالی اور تجارتی شعبے کا بیس سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 40000 سے زائد پرائیوٹ اور انسٹیٹیوشنل ٹریڈرز کی رہنمائی کی ہے۔ ایونٹ میں ان کا موضوع ‘ٹریڈنگ گیپ کم کرنا: تکنیکی اور بنیادی تجزیہ کو ملانا’ تھا۔ جس میں انہوں نے ٹریڈنگ میں تکنیکی اور بنیادی تجزیہ کو ملا کر استعمال کرنے کے بارے میں پریکٹیکل ٹِپس بھی پیش کیں۔ یہ ٹِپس وہ پہلے صرف اپنے بڑے کلائنٹس جیسے Reuters، HSBC، Barclays، Kuwait Financial Markets Association National Commercial Bank، BNP Paribas، اور Société Généraleکے ساتھ شیئر کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ، 15 ستمبر کو ایورامیس ڈسپوٹیس نے فنانشل مارکیٹ سے متعلق اپنی معلومات AUC اسکول آف بزنس کے طلباء کے ساتھ ایک ورکشاپ میں شیئر کیں جسے XM نے اسپانسر کیا تھا۔ انہوں نے بہت سے کارآمد ٹریڈنگ سیکریٹس بھی بتائے اور مستقبل کے فنانس لیڈرز کے لیے مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

ہمیں فخر ہے کہ XM نے CFO Summit جیسے اہم ایونٹ کو سپورٹ کیا اور مصر اور مڈل ایسٹ میں فنانس کے اسٹریٹجک فیصلہ سازوں کے ساتھ اپنی مہارتیں شیئر کیں۔ ہم ایونٹ آرگنائزرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایسا کامیاب ایونٹ منعقد کیا جو مجموعی طور پر پورے ریجن میں بزنس اور فنانس کے شعبے میں جدت کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔