XM لیٹس ڈُو اِٹ! ورلڈ 2021 کی کیمپین میں شامل ہوا!

‏یہ 05/11/2021 کو (PKT) 14:59 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم XM پر اپنی دنیا کا خیال رکھتے ہیں، اسی لیے ہم نے بخوشی ادارہ Let’s do it! نیکوسیا میں مدد کرنے کا اقدام اٹھایا۔ یہ سائپرس، نیکوسیا کے والڈ اولڈ سِٹی کی حدود میں وہاں کی دو بڑی کمیونیٹیز کا ایک ساتھ پہلا کلین اپ تھا۔ اس دن XM کے ساتھ سائپرس کی مقامی یونانی اور ترکی کمیونٹی کی نمائندہ آرگنائزیشن بھی اکٹھا ہوئیں؛ جن میں Home for Cooperation، CyprusInno، Unite Cyprus اور این جی او Together Cyprus شامل ہیں۔ ان میں سے بے شمار گروپ ایسے پروجیکٹس پر کام کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جن کی بدولت یورپ کے آخری تقسیم شدہ دارالحکومت، نیکوسیا کے درمیان زیادہ تعاون پیدا ہوگا۔

سنہ 1567 سے وینیشین دیواروں سے گِھرا ہوا، نیکوسیا کے پرانے شہر کا یہ علاقہ تنگ گلیوں اور خوبصورت فنِ تعمیر کی خصوصیت سے آراستہ ہے۔ہمارے رضاکاروں نے یہ علاقہ ایک رُوٹ کو فالو کرتے ہوئے صاف کیا جو ہر طرف تقریبا 4 قلعوں کا احاطہ کرتا ہے اور Home for Cooperation پر ختم ہوتا ہے۔

یہ Let’s do it! World کی مہم، صفائی کی ایک عالمی مہم ہے جو دنیا کے قدرتی مقامات سے کوڑا کرکٹ ختم کرنے کے لیے وقف ہے۔ ہم اس اہم عالمی رضاکارانہ پروجیکٹ کو سپورٹ کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ہم ان تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ماحول کی حفاظت کے اس کارِخیر میں ہمارا ساتھ دیا۔