XM ساؤتھ افریقہ میں بھوک مٹانے کے لیے رضاکار بنا

‏یہ 23/09/2022 کو (PKT) 13:01 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے حال ہی میں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منڈیلا ڈے 2022 کی تقریب میں شرکت کی۔ اس سال کی تقریب میں نیلسن منڈیلا کی انسانی ہمدردی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مقامی کمیونیٹیز کو مفت کھانا کھلانے کے انتظامات کیے گئے۔

منڈیلا ڈے کے دوران، ہر فرد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دن کے 67 منٹ کمیونٹی کے لیے کچھ اچھا کرنے میں صَرف کریں، چاہے وہ رضاکارانہ طور پر کچھ اقدامات ہوں یا کسی بھی اچھے مقصد کے لیے عطیہ کیا جائے۔ اس سال کی تقریب خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں تھی۔

ہمارے رضاکاروں نے بھی Ladles of Love نامی چیریٹی کے زیر اہتمام ہونے والے فُوڈ ریلیف پروجیکٹ میں حصہ لیا جس میں پورے ہفتے لاکھوں لوگوں کو کھانا کھلایا گیا۔

بھوک اور غربت کا شکار افراد کو کھانا کھلانے کی اس عظیم کوشش میں XM کے 16 رضاکاروں نے ایونٹ کے 2000 رضاکاروں کا ساتھ دیا جو اس کارِخیر کے لیے مختص تھے۔ اس کے نیتجے میں:

  • 120000 سے زائد سینڈوچ بنائے گئے
  • 4 ٹن سے زیادہ تازی سبزیاں کاٹی گئیں
  • 88000 فُوڈ کین تقسیم کیے گئے
  • 5.1 ملین رینڈ سے زیادہ رقم اکٹھا ہوئی

ساؤتھ افریقہ میں Ladles of Love سب سے زیادہ کام کرنے والی فُوڈ چیریٹی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ یہ تنظیم کمیونٹی کچن، اسکولوں، سماجی اداروں اور دیگر غیر منافع بخش تنظیموں کو ضروری سودا سلف اور کھانا پکانے کے لیے دیگر اشیاء فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بھوک کے خلاف مزید کام کریں اور مدد کے لیے منتظر افراد کی زندگیوں میں کچھ تبدیلی لاسکیں۔ اب تک یہ تنظیم مارچ 2020 سے اپنے بینیفشریز کے ذریعے 29 ملین سے زائد افراد کو کھانا کھلا چکی ہے۔

اگر آپ بھی ساؤتھ افریقن کمیونیٹیز کے لیے Ladles of Love کے کام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور ان کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو وزٹ کیجیے ان کی ویب سائٹ۔