XM نے سنگاپور میں بھوک کے خاتمے کے لیے عطیہ کیا

‏یہ 19/09/2022 کو (PKT) 14:42 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

حال ہی میں ہم نے فِری فُوڈ فار آل (FFFA) کے پروگرام ہائیڈروپونکس ویجیٹیبل ڈسٹریبیوشن (ہائیڈروپونکس سبزیوں کی تقسیم) میں عطیہ دیا جس کا مقصد مقامی گھروں میں صحت بخش غذا فراہم کرنا اور کھانے پینے کی اشیاء کا ضیاع کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

کھانے پینے کی اشیاء ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے FFFA کا قیام 2014 میں کیا گیا اور جلد ہی یہ اقدام سنگاپور کی کئی لوکل کمیونیٹیز میں پھیل گیا۔ اب اس پروگرام کا مرکز غذائی تحفظ، غذائیت کو بہتر بنانا، مستحکم ذراعت کو فروغ دینا اور بالآخر بھوک کا خاتمہ کرنا ہے۔

ان کا ہائیڈروپونکس سبزیوں کی تقسیم کا پروگرام کمیونٹی کے سب سے زیادہ غریب اور نادار لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا کیونکہ ان کے پاس خوراک تک رسائی سب سے کم ہوتی ہے۔ یہ چھوٹے پیمانے کے کاشت کاروں اور کسانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے تاکہ وہ اپنی مقامی تجارت کو جاری رکھتے ہوئے اس اہم مقصد میں تعاون کریں اور اپنی پیداوار بھی اس پروگرام میں عطیہ کریں۔ FFFA ان خاندانوں پر اپنی توجہ زیادہ مرکوز کرتا ہے جہاں دونوں والدین میں سے صرف کوئی ایک ہو، دادا دادی یا نانا نانی جو کہیں کام نہیں کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے پوتے پوتیوں یا نواسے نواسیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، خصوصی ضروریات والے، معذور یا کسی بیماری میں مبتلا افراد، اور ایسے خاندان جن کے گھر کا کوئی فرد قیدی یعنی جیل میں ہو۔

ہم نے سنگاپور میں FFFA کے اس اقدام کے لیے عطیہ کیا جس کے تحت ضرورت مند افراد کو مقامی کسانوں سے حاصل کردہ تازہ پیداوار کی ترسیل ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ ہم دنیا بھر میں اس طرح کے تعاون کا حصہ بنتے رہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اگر آپ بھی سنگاپور میں بھوک کا خاتمہ کرنے کے لیے FFFA کے اس مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وزٹ کیجیے ان کی ویب سائٹ۔