XM نے ضرورت مند ویتنامی بچوں کی تعلیم میں مدد کی

‏یہ 31/10/2022 کو (PKT) 17:18 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

حال ہی میں XM نے ویتنام میں Ho Chi Minh City Child Welfare Association (HCWA) کو عطیہ کیا ہے تاکہ ضرورت مند بچوں کو ان کے حالات سے قطع نظر ہوکر معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کی جا سکے۔

ویتنام کی سڑکیں ایسے بچوں سے بھری ہوئی ہیں جن کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے، جنہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ ان کا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا، جو مارنے پیٹنے والے یا بدسلوکی کرنے والے والدین سے دور بھاگے ہوئے ہیں، اور جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ایسے بچوں کو حفاظت، محبت، اور بہتر مستقبل کے مواقع چاہئے ہوتے ہیں۔

ان بچوں کو تحفظ، تعلیم اور مدد فراہم کرنے کے لیے HCWA دن رات کوشاں ہے۔ وہ ان بچوں کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں اور انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد کرتے ہیں۔

ہمارا عطیہ 10 طلباء کے لیے اسکالرشپ فراہم کرے گا جس سے ادارہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ بچے اسکول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ یہ ان چیریٹی رضاکاروں کے لیے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا جو ایسے بچوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔

آج سے 30 سال قبل قائم کیا گیا، HCWA ایک غیر منافع بخش سماجی ادارہ ہے، جو پسماندہ بچوں کے لیے ایک سپورٹ سسٹم فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ ذہنی و جنسی استحصال، چائلڈ لیبر، منشیات کی لت، اور HIV/AIDS جیسی بیماریوں کے خطرے میں مبتلا ضرورت مند بچوں کی مدد کرتا ہے۔ اس چیریٹی نے اب تک 300000 سے زیادہ بچوں کی مدد کی ہے، انہیں دوبارہ معاشرے کا حصہ بننے کے قابل کیا ہے اور وہ تمام بنیادی ضروریات فراہم کی ہیں جو انہیں ایک مستحکم زندگی گزارنے کے لیے درکار ہیں۔

ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کا مقصد رکھنا جہاں بچے پھل پھول سکیں، اور معاشی و جسمانی طور پر کمزور افراد کی دیکھ بھال کرنے والے فلاحی اداروں کی مدد کرنا ہمارے سماجی ذمہ داری کے پروگرام کا مرکز ہے۔ اس سال کے شروع میں ہم نے ویتنام میں اسکول کے سازو سامان کے ساتھ ضرورت مند بچوں کے لیے Saigon children charity کو بھی عطیہ دیا تھا۔

مدد کے منتظر ان بچوں کا ساتھ دینے کے لیے اور HCWA کی کوششوں میں اپنا تعاون اور ان کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں یہاں۔