XM نے شیانجور کے زلزلہ متاثرین کو سہارا دیا

‏یہ 27/11/2023 کو (PKT) 17:44 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے ایک مظبوط سہارا بن کر کھڑے رہتے ہیں۔ XM ورکرز نے Human Initiative نامی ایک این جی او کے ساتھ ملکر شیانجور میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرہ بچوں اور ماؤں کو امداد دی۔

اس مقصد کے تحت XM اور Human Initiative نے ایک پروگرام کا آغاز کیا جس کا نام تھا، SAGITA۔ اس کے لفظی معنی ہیں، ‘ہمارے غذائی دوست’۔ اس کا مقصد بچوں کو غذا کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور ان کی غذائی نشوونما کو بہتر بنانا تھا۔ عورتوں نے کھانے پکانے کی کلاسز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سب نے عطیہ شدہ فوڈ پیکجز کا بھرپور لطف اٹھایا جس میں انڈے، ہری لوبیا، چکن اور چایوٹے اسکواش شامل تھے۔

زلزلے جیسی بڑی ناگہانی آفت کسی کی بھی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل سکتی ہے۔ شیانجور زلزلے میں سینکڑوں لوگ مارے گئے، اور اس سے کئی زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ جو بچ گئے ہیں، انہیں صحت یاب ہونے اور بہتر زندگی گزارنے کے لیے ہمارے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

اس مشکل گھڑی میں XM تمام ضرورت مند افراد کے ساتھ کھڑا ہے اور کمیونٹی کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔