XM نے سائپرس گلوبل کلین اپ کیمپین کو اسپانسر کیا

‏یہ 26/09/2022 کو (PKT) 17:37 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم نے عالمی مہم Let’s do it! سائپرس کو اسپانسر کیا جو ایک بڑے پیمانے پر منعقدہ ماحولیاتی صفائی کی مہم ہے۔ اس کا مقصد سائپرس کے قدرتی علاقوں میں سے کچرہ اور گندگی ختم کرکے ان علاقوں کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے۔

یہ عالمی مہم Let’s do it! سائپرس ایک چیریٹی فاؤنڈیشن Let’s do it! World کا حصہ ہے جو دنیا کے سب سے بڑے رضاکارانہ پروگرام منعقد کرتی ہے۔ اس کا مقصد عوام الناس میں آگاہی پیدا کرکے انہیں تبدیلی کے عمل میں شریک کرنا ہے تاکہ وہ آپس میں ملکر سائپرس میں علاقائی اور سمندری ماحول کی حفاظت، ماحولیاتی تحفظ اور منظم انتظامات کے مسائل پر کام کرسکیں۔

سال 2012 سے جاری و ساری عالمی مہم Let’s do it! سائپرس اپنے 210000 سے زائد رضاکاروں کے ساتھ سائپرس کی گلیوں اور قدرتی علاقوں میں موجود کچرہ اور گندگی کو ختم کرکے شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔ یہ سائپرس میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی ماحولیاتی مہم ہے اور XM اس کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہا ہے۔

اگر آپ عالمی مہم Let’s do it! سائپرس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے ان کی کوششوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں تو وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ۔