XM بنا عراق کے یتیموں اور بے گھروں کا سہارا!

‏یہ 01/11/2023 کو (PKT) 14:32 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ایک بار پھر XM نے عراق میں Nobles Charitable Foundation اورShareteah Humanitarian Organization کے ساتھ پارٹنرشپ کرکے بغداد اور دہوک کے بے گھر اور یتیم بچوں کی تعلیم کے لیے فراخدلی سے امداد کی۔

اس سال، ہم نے بیگ، نوٹ بکس، اسٹیشنری اور یونیفارم جیسے اسکول کے دیگر سامان کے لیے عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ لائبریری سینٹرز کے قیام کے لیے بھی مالی امداد کی ہے۔ اس طرح کے ادارے عام طور پر جن بچوں کو سہارا دیتے ہیں، وہ زیادہ تر فیملی کے بغیر رہتے ہیں، چنانچہ انہیں محبت اور دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ ان چیریٹی اداروں کے تعاون کے بغیر وہ اسکول جانے کے بنیادی اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور بالآخر اسکول چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

عراق میں 5 ملین سے زیادہ یتیم اور 1 ملین سے زیادہ بے گھر بچے ہیں اور بہت بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو مالی وجوہات کی بنیاد پر اسکول نہیں جاسکتے۔ تعلیم کے بغیر وہ اپنے لیے ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

ایسے یتیم اور نادار بچوں کی مدد کے لیے Nobles Charitable Foundation اورShareteah Humanitarian Organization جیسے ادارے آگے بڑھتے ہیں اور انہیں تعلیم کے ذریعے اپنی آنے والی زندگی کو بہتر بنانے کے مواقع دیتے ہیں۔ عراق میں بہت سے بچے جنگ سے متاثر ہیں، اس لیے ان اداروں کی ساری توجہ بچوں کی تعلیم پر ہے جس میں اسکول کا سامان اور یونیفارم فراہم کرنے سے لے کر پرائیوٹ ٹیوشن تک شامل ہیں۔

ضرورت مند بچوں کے لیے معیاری تعلیم کو قابل رسائی بنانا ہمارے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے پروگرام کے مقاصد میں شامل ہے۔ XM ایسے چیریٹی اداروں اور تنظیموں کی مدد کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے جو مشکل حالات میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم مستقبل کے لیے ایسے مزید تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگر آپ ان کے کام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں یا اپنا عطیہ ان اداروں کو دینا چاہتے ہیں تو Nobles Charitable Foundation کی ویب سائٹ یہاں اور Shareteah Humanitarian Organization کی ویب سائٹ یہاں ملاحظہ کریں۔