XM نے سائپرس میں سوشل میوزک پراجیکٹ کو عطیہ دیا

‏یہ 20/10/2022 کو (PKT) 18:28 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ایک بار پھر، XM نے اپنے عطیات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے Sistema سائپرس کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ یہ ایک قابلِ توجہ پروگرام ہے جو ضرورت مند بچوں کو اپنے سوشل میوزک آرکیسٹرا اور کوائر (گروپ گائیکی) پروگرام کے ذریعے مفت کلاسیکی موسیقی کی تعلیم فراہم کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھنے اور اپنی پرسنل ڈیولپمنٹ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

پراجیکٹ Sistema سائپرس، مہاجرین (مائیگرینٹس) اور پناہ گزینوں (ریفیوجیز) سمیت دیگر ضرورت مند بچوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ پوری دنیا میں آرکیسٹرا اور گروپ گائیکی میں تجربہ رکھنے والے بہترین پروفیشنل آرٹسٹ سے سیکھ سکیں۔ ہم بطور میجر اسپانسر، سائپرس میں لارناکا برانچ کو عطیہ دیتے ہیں۔ ہماری حالیہ چیریٹی اس پروجیکٹ کے پروفیشنل ٹیچرز اور بچوں کو سیکھنے کے لیے فراہم کردہ میوزیکل انسٹرومنٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جائے گی۔

موسیقی کی تعلیم بچے کی نشوونما کے اعتبار سے بہت سے فوائد کی حامل ہے۔ اس میں بچہ صرف موسیقی سیکھنے کی حد تک محدود نہیں رہتا بلکہ وہ اپنی توجہ مرکوز کرنے اور اپنے سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہم ذہنی اور جذباتی فوائد سے بھی مستفید ہوسکتا ہے۔Sistema کا یہ پروگرام ضرورت مند بچوں کو گھلنے ملنے کا، بات چیت کا، باعزت محسوس کرنے کا اور معاشرے کا حصہ بننے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ان ایونٹس میں حصہ لے کر اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔

بچوں سمیت تمام ضرورت مند افراد کی مدد کرکے XM ہمیشہ ایک بہتر مستقبل بنانے کے عزم کی جانب گامزن رہے گا۔ آپ Sistema کے پراجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ یا اپنے عطیات سے ان کی مدد کرسکتے ہیں یہاں۔