XM نے سائپرس میں پلاسٹک ری سائیکلنگ کو فروغ دیا

‏یہ 13/12/2022 کو (PKT) 13:19 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

نومبر میں سائپرس، لیماسول میں جرماسوجیا کے ساحلِ سمندر پر پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کے لیے ایک مچھلی کی شکل کا دیوہیکل دھاتی مجسمہ (میٹل سے بنا ہوا) نصب کیا گیا۔ یہ اقدام Ena Emeis نامی تنظیم اور XM کی جانب سے ری سائیکلنگ کو فروغ دینے اور پلاسٹک کی آلودگی سے بچنے کے لیے ایک جوائنٹ پروجیکٹ تھا۔

جرماسوجیا کا ساحل سیاحوں اور مقامی لوگوں دونوں کے لیے ایک مشہور تفریحی مقام ہے لیکن یہاں کوڑے کرکٹ کا مسئلہ بہت عام ہوتا جارہا ہے اور اس کے باعث قدرتی مناظر اور سمندری ماحول کی خوبصورتی مانند پڑتی جارہی ہے۔ اس نئے مجسمے سے یہاں آنے والے لوگوں کو ری سائیکلنگ کی ترغیب ملے گی اور اس کے نتیجے میں ساحل اور سمندر پلاسٹک کچرے کے اثرات سے محفوظ ہوسکیں گے۔

“ری سائیکلنگ فش” پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر سنگل یوز پلاسٹک پیکیجنگ سے تیار کی جاتی ہے جسے پھر سے ری سائیکلنگ کے مراکز پر بھیجا جاتا ہے۔ اس کے سائز اور خوبصورت ڈیزائن کی بدولت یہ مجسمہ ہر کسی کو ری سائیکل کی یاد دہانی کروانے کی ایک مثبت کوشش ہے۔ یہ آگاہی کا ایک سادہ اور زبردست طریقہ بھی ہے کیونکہ اس سے ہمیں یہ تعین کرنے میں مدد ملتی ہے کہ ہم سنگل یوز بوتلوں کو کتنی تعداد میں استعمال کرتے ہیں اور کس طرح پلاسٹک کا یہ کچرہ سمندری زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ہماری پارٹنر Ena Emeis ایک غیر منافع بخش مقامی تنظیم ہے۔ ہمت افزاء نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم چیریٹی آرگنائزیشن کے لیے رقم جمع کرتی ہے اور سائپرس میں سماجی، سیاسی، ماحولیاتی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے اسپانسرز کا انتظام کرتی ہے۔

ماحول کے تحفظ اور دنیا بھر میں موجود ہمارے کلائنٹس کی لوکل کمیونٹیز کو صحت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے XM ہمیشہ سے پُرعزم ہے۔ ساحلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہم Ena Emeis کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ آپ اس تنظیم اور ان کے اقدامات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے وزٹ کرسکتے ہیں ان کا Facebook پیج۔