XM نے ضرورت مند بچوں کو موسیقی کا تحفہ دیا

‏یہ 14/02/2023 کو (PKT) 14:41 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

بچوں اور نوجوان افراد پر مشتمل ایک خصوصی سوشل آرکیسٹرا اور کوائر (گروپ گائیکی)، Sistema سائپرس کے لیے، ہم نے سال 2023 کا پہلا عطیہ دیا تاکہ اپنے مستقل تعاون کو مزید پروان چڑھا سکیں۔ ہم نے نوجوان موسیقاروں کو کارآمد تحفوں سے سرپرائز دیا جس سے انہیں اپنے میوزیکل سفر کی کامیابی میں مدد مل سکے گی۔

بچوں اور ان کے ٹیچرز نے مل کر نئے سال کے کیک، یعنی اپنے روایتی کیک جسے واسیلوپیتا (Vasilopita) بھی کہتے ہیں، کا بھرپور لطف اٹھایا۔XM نے سب کے لیے نئے میوزک اسٹینڈز اور لٹریچر کا عطیہ دیا! ہر بچے کو پانی کی ری یوزیبل بوتلیں بھی دی گئیں، جس سے انہیں ماحولیاتی تحفظ اور پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

ضرورت مند بچوں کے لیے میوزک کی معیاری تعلیم تک رسائی عام کرنے کے لیے، Sistema سائپرس مفت میوزک لیسن، انسٹرومنٹس اور مٹیریل فراہم کرتا ہے۔ تاہم، تجربہ کار اور پیشہ ور افراد کے میوزک کورسز میں اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔ ان میوزیکل کورسز میں اہم ذہنی صلاحیتوں اور سماجی ذمہ داری کا بھی حصہ ہوتا ہے، جس سے بیشمار ذہنی فوائد ملتے ہیں، نیز طلباء کو معاشرے کا حصہ ہونے کا احساس دلانے میں مدد ملتی ہے۔ طلباء مختلف تقریبات میں حصہ لے کر اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار بھی کر پاتے ہیں۔

موسیقی کا شوق اور اس کا ہنر کئی لوگوں کے پاس ہوتا ہے لیکن اس کے لیے مناسب مواقع ہر جگہ موجود نہیں ہوتے۔ XM میں، ہمارا ماننا ہے کہ ہر بچے کو اپنے شوق کے مطابق، موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔ اسی لیے ہم 2020 سے Sistema سائپرس کو اسپانسر کر رہے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند بچے اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرسکیں اور ان کو پیشہ ورانہ طور پر بہتر بنا سکیں۔

کیا آپ بھی اس طرح کے مواقعوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں؟ Sistema پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ یا اپنے عطیات دینے کے لیے کلک کریں یہاں۔