XM نے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے شیلٹر فراہم کیے

‏یہ 21/10/2022 کو (PKT) 14:06 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ستمبر میں، XM نے JDC فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان کے لاکھوں سیلاب زدگان کی مدد کی۔ یہ سیلاب ملک کی تاریخ کے بدترین سیلابوں میں سے ایک تصور کیا جارہا ہے۔

مون سون کی طوفانی بارشیں اس تباہی کی وجہ بنیں۔ سیلابی ریلہ ملک بھر میں کئی گاؤں دیہات بہا کر لے گیا اور 33 ملین کے قریب افراد اس سے متاثر ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق، اس سیلاب میں 800000 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں اور کم از کم 1200000 کے قریب گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لاکھوں پاکستانیوں کو سیلاب سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے بھاگنا پڑا اور اب وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اسی لیے انہیں رہائش کے لیے بسائے جانے والے ’خیمہ شہروں‘ میں عارضی پناہ گاہ یعنی ٹینٹس کی اشد ضرورت ہے۔

پریشانی کے وقت دنیا بھر میں مختلف کمیونٹیز کی مدد کرنا ہمارے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے پروگرام کا اہم حصہ ہے۔ JDC فاؤنڈیشن کی مدد سے، ہم نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے اپنی مدد کا ہاتھ بڑھایا اور 100 واٹر پروف خیمے عطیہ کیے ہیں۔ سخت موسم اور ایسی مشکل صورتحال کے لیے تیار کردہ اس ایک ٹینٹ میں 5 افراد رہ سکتے ہیں یعنی ہمارا یہ عطیہ تقریباً 500 لوگوں کے لیے رہنے کا بندوبست کرے گا۔ اسی دوران دیگر امدادی تنظیمیں بھی ان متاثرین کی باقی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں جبکہ متاثرین اپنے گھروں سے سیلابی پانی کے نکلنے کا انتظار کرتے ہیں، جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

تقریباً دس سال پہلے، JDC فاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ ایک گنجان آباد علاقے میں اپنے چھوٹے سے کیمپ کے ساتھ فلاحی سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ملک میں دیگر آفات اور سانحات کے لیے بہت سے ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں اور کئی طبی مراکز بھی بنائے ہیں۔

آج تک JDC فاؤنڈیشن قدرتی آفات، اموات اور ناانصافی کا سامنا کرنے والی پسماندہ کمیونٹیز کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور مکمل طور پر عطیات کے ذریعے کام کرتی ہے۔ ان کے دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں مزید جاننے اور فاؤنڈیشن کو اپنا عطیہ دینے کے لیے، کک کریں یہاں۔