XM نے انڈونیشین فوجیوں کو فوڈ پیکجز فراہم کیے

‏یہ 01/11/2022 کو (PKT) 18:10 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

انڈونیشیا کا یومِ آزادی منانے کے لیے، XM نے رومہ زکوٰۃ نام کی تنظیم کے ساتھ تعاون کیا اور ملک کی آزادی کے لیے لڑنے والے بہادر ریٹائرڈ فوجیوں کو اپنا عطیہ دیا۔

اپنی سروس کے دوران، فوجی ہر روز انڈونیشیا اور اس کے لوگوں کے لیے سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔ اپنے ملک کا دفاع کرتے ہوئے، کچھ کو بے پناہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چاہے وہ ان کے فوجی ساتھیوں کی موت ہو، زندگی بدلنے والے زخم ہوں، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈِس آرڈر ہو، یا اپنی سروس کے اختتام پر معاشرے میں دوبارہ شامل ہونے کے چیلنجز ہوں۔

ایک مستحکم اور آرام دہ زندگی گزارنے کے منتظر افراد کی مدد کرنے کے لیے، ہم نے مشرقی جکارتہ میں واقع، چی جین تنگ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی مدد کے لیے رومہ زکوٰۃ کے ساتھ اشتراک کیا۔

ہم نے ان ریٹائرڈ فوجیوں سے ان کی مخصوص ضروریات کے بارے میں پوچھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں ملنے والی مدد سے انہیں کوئی فائدہ ہوگا۔ رومہ زکوٰۃ کی مدد سے، ہم نے 80 فوڈ پیکجز تیار کیے اور انہیں ڈیلیور کیا، جس میں ریٹائرڈ فوجیوں کی طرف سے درخواست کی گئی تمام اشیاء شامل کی گئیں، بشمول اشیائے خوردنوش جیسے آٹا، چاول، دودھ، چائے اور کافی وغیرہ۔

انڈونیشیا کے ریٹائرڈ فوجیوں کی مدد کرنا ہمارے وسیع کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کا حصہ ہے جس میں معاشرے کی خدمت کرنا اور دنیا بھر کی مختلف کمیونٹیز میں فلاحی کاموں کو پھیلانے کی کوشش کرنا ہے۔ ہم نے Yayasan Sahabat Veteran غیر منافع بخش تنظیم کے توسط سے پچھلے سال انڈونیشی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی عطیہ دیا تھا۔

رومہ زکوٰۃ ایک غیر منافع بخش فلاحی تنظیم ہے جو کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے پروگراموں کے ذریعے زکوٰۃ، عطیات، خیرات اور دیگر سماجی فنڈز کا انتظام کرتی ہے۔ یہ خیراتی ادارہ ضرورت مند لوگوں کے لیے تعلیم، صحت کی خدمات، اور مالی اور ماحولیاتی مدد فراہم کرتا ہے۔ کمیونٹی کے لیے 24 سالا خدمت کے نتیجے میں، رومہ زکوٰۃ نے اب تک 42 ملین لوگوں کو بااختیار بنایا ہے، جس میں انڈونیشیا کے تقریباً 1700 دیہاتوں میں ایک سپورٹ نیٹ ورک بنانا بھی شامل ہے۔

اگر آپ اس بارے میں مزید پڑھنا چاہتے ہیں کہ کس طرح رومہ زکوٰۃ انڈونیشیائی کمیونٹیز کو بااختیار بناتی ہے اور اگر آپ ان کے فلاحی اقدامات میں تعاون کرنا چاہتے ہیں تو وزٹ کریں ادارے کی ویب سائٹ۔