XM نے انڈونیشیا کے زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کی

‏یہ 27/01/2023 کو (PKT) 13:21 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

نومبر 2022 میں، XM اور ایک مقامی این جی او، Benih Baik نے مشترکہ تعاون کے ذریعے انڈونیشیا، ویسٹ جاوا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کا عطیہ دیا۔

جاوا جزیرے کے مغربی ساحل پر واقع چیانجور کے علاقے میں، 21نومبر کو 5.6 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس کے ایپی سینٹر سے شدید تباہی پھیلی، جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ سینکڑوں مکانات، اسکول اور عوامی سہولیات کے مراکز کو یا تو خاصا نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگئے۔

اس قیامت سوز واقع کے بعد، زلزلہ زدگان کو فوری طور پر ضروریاتِ زندگی کی اشد ضرورت تھی۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں اور روزگار سے محروم ہو گئے اور کئی لوگ اپنے زخموں کے باعث کام کرنے سے قاصر ہوچکے ہیں۔ ان کے اس ذہنی بوجھ کو کم کرنے اور انہیں آرام اور مدد فراہم کرنے کے لیے، ہم نے زلزلہ متاثرین کو چاول، چینی، تیل، نوڈلز اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے پیکج عطیہ کیے ہیں۔

اس طرح کی قدرتی آفات پوری کمیونٹی کو شدید صدمہ پہنچاتی ہیں جس سے معاشرے کے افراد خود کو غیر محفوظ اور بے یقینی کی صورتحال میں مبتلا کر لیتے ہیں۔ بحران سے نکلنے کے لیے، امداد اور تعاون، متاثرین کی بحالی کے لیے بہت ضروری ہیں اور یہ ہمارے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ہمارے مقصد کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دینے کے لیے ہم Benih Baik کے انتہائی مشکور ہیں۔

آپ Benih Baik کے بارے میں مزید معلومات اور کسی اچھے مقصد میں اپنا عطیہ دینے کے لیے وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ۔