XM نے ساؤتھ افریقہ میں ماہِ خواتین کیلیے عطیہ دیا

‏یہ 29/09/2022 کو (PKT) 15:52 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اگست میں ماہِ خواتین منانے کے لیے، ہم نے ریچ فار اے ڈریم (Reach for a Dream) کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ کو جاری رکھتے ہوئے دو نوجوان بچیوں کو خود مختار بنانے کا اقدام اٹھایا، جن کے نام اینا اور موسا ہیں۔

ہر مہینے، XM ریچ فار اے ڈریم فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنے عطیات کے ذریعے تعاون کرتا ہے تاکہ ساؤتھ افریقہ میں ایسے بچوں کی خواہشات اور خوابوں کو پورا کیا جاسکے جو صحت کے معاملے میں خطرناک مسائل سے دوچار ہیں۔

اس بار خواب پورا کرنے کا بیڑا ہماری خواتین اسٹاف نے اٹھایا۔ وہ ان بچیوں کو بااختیار بنانا چاہتی تھیں جنہیں گفٹ موصول کرنے کے لیے چُنا گیا تھا۔ اس کا مقصد تھا کہ یہ بچیاں جو خواہشات یا خواب اپنے دل میں رکھتی ہیں، وہ پورے کیے جاسکیں۔ اس کے ساتھ ہی ہمارا مقصد ان بچیوں کو اپنے لیے ایک روشن مستقبل کی ترغیب دینا بھی تھا۔

اس کے لیے ہم نے موسا اور اینا سے ملاقات کی، اور ان سے پوچھا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتی ہیں اور ہم ان کا دن کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔

16 سالہ موسا

موسا ایک پُراعتماد نوجوان لڑکی ہے، جو ریلیپسڈ لیوکیمیا کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ اسے اسکول جانا بہت پسند ہے اور وہ ایک دن ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتی ہے کیونکہ اسے لوگوں کی مدد کرنا پسند ہے۔ موسا کو ہمیشہ سے اپنے اسکول ورک کے لیے ایک لیپ ٹاپ چاہئے تھا جس سے اسے پڑھائی میں مزید مدد مل سکے۔ ہم جانتے تھے کہ موسا کو گیم کھیلنا اور گرینڈ ویسٹ میں وقت گزارنا پسند ہے، اس لیے ہم نے اسے وہاں ملنے کو کہا۔

موسا وہاں اپنی امی اور دو بہن بھائیوں کے ساتھ آئی اور XM کی ٹیم سے ملاقات کی۔ گرینڈ ویسٹ میں موسا نے اپنے گھر والوں کے ساتھ خوب مزہ کیا اور پھر سب نے اس کے پسندیدہ ریسٹورانٹ میں کھانا بھی کھایا۔ جب ہم نے اسے گفٹ میں ایک برانڈ نیو لیپ ٹاپ دیا تو وہ خوشی سے دنگ رہ گئی۔ اس گفٹ کا خواب اس نے ہمیشہ دیکھا تھا۔ موسا اور اس کی فیملی اس شاندار دن کے لیے XM اور فاؤنڈیشن کے بے حد شکر گزار تھے۔

10 سالہ اینا

اینا 10 سال کی ایک پُرجوش، پیاری سی بچی ہے، جو فینکونی اینیمیا کا شکار ہے۔ اینا کو ٹی وی دیکھنا اور کراٹے فلمیں بہت پسند ہیں اور وہ خود کو ایک دن اپنے جیسے بچوں سے بھری ہوئی کلاس کو پڑھاتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ ہم نے آرکیڈ گیمز کے مزے لینے کے لیے کینال واک میں اینا اور اس کی فیملی کو بلایا۔ اینا نے اس دن کا ہر لمحہ بھرپور گزارا، خاص طور پر ریسنگ کار اور ڈانسنگ گیمز میں اس نے خوب مزے کیے۔ اس نے ہمیں ڈانس کے کچھ نئے اسٹیپ بھی سکھائے جو ہم کسی دن ڈانس فلور پر ضرور آزمائیں گے!

ہم نے اسے ان گیمز کے ٹکٹ بھی دیے جو اس نے جیتے تھے تاکہ وہ انہیں استعمال کرکے کچھ میٹھا کھا سکے۔ جب وہ اور اس کے گھر والے ڈونٹس کے ذائقوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے، تب ہم نے اسے ایک موبائل فون گفٹ دیا جو وہ ہمیشہ چاہتی تھی۔ اینا خوشی سے اس قدر محال تھی کہ وہ ایک منٹ تک کچھ بول ہی نہ پائی۔ لیکن اس کے چہرے کی خوشی لاجواب تھی اور شاید اسی لیے کسی کی مدد کرنا ایک انتہائی خوبصورت عمل ہوتا ہے۔ اس کی خوبصورت سی مسکراہٹ نے ہمارے دلوں میں ہمیشہ کے لیے گھر کرلیا۔

ساؤتھ افریقہ میں ریچ فار اے ڈریم فاؤنڈیشن کے ساتھ ہمارا تعاون ہمارے اس وسیع پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت ہم دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کی مدد ہر ممکن حد تک کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی کسی کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں اور جان لیوا بیماریوں میں مبتلا دیگر بچیوں کو خود مختار بنانا چاہتے ہیں تو وزٹ کریں ریچ فار اے ڈریم کی ویب سائٹ۔