XM نے آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن نیلے رنگ سے منایا

‏یہ 10/04/2023 کو (PKT) 14:36 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے 2 اپریل 2023 کو، لیماسول میں XM کے ہیڈکوارٹر کو روشن کرکے آٹزم سے متعلق آگاہی کی عالمی مہم میں اپنی یکجہتی اور شمولیت کا اظہار کیا۔ سائپرس آٹسٹک ایسوسی ایشن کو اپنا سالانہ عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ، ہماری ٹیم نے بھی اس تقریب کے لیے خاص نیلے رنگ کا لباس پہنا۔

یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ ہم نے آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے اعزاز میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس کی سربراہی Autism Speaks نام کی ایک تنظیم کر رہی ہے، جس کا مقصد آٹزم کا شکار افراد کے لیے سمجھنے اور انہیں معاشرے میں قبول کرنے کے احساس کو فروغ دینا ہے۔ اس سال ہم نے، عزت مآب محترمہ اینڈری اناستاسیادس کی سرپرستی میں شرکت کی، اور لیماسول کی بہت سی یادگار جگہوں اور اہم عمارتوں کو نیلے رنگ سے روشن ہوتے دیکھا۔

ہر سال منعقد ہونے والی اس سالانہ مہم، “Light It Up Blue” کا مقصد آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (ASD) سے متعلق معلومات میں اضافہ کرنا ہے، کیونکہ آٹزم اسپیکٹرم میں مبتلا لوگوں کے لیے، نیلا رنگ اس مصروف اور شوروغل والی دنیا میں سکون اور قبولیت کے احساس سے وابستہ ہے۔ آٹزم کی اصطلاح یونانی لفظ آٹوز سے نکلی ہے جس کا مطلب ہے “خود” جسے انگریزی میں ‘سیلف’ کہتے ہیں، آٹزم کے لفظی معنی “تنہا” کے ہیں۔

اس وقت دنیا میں ASD، نشوونما سے متعلق تیزی سے بڑھنے والے عارضوں میں سے ایک ہے اور ہر 68 میں سے 1 بچہ اس میں مبتلا ہے۔ لڑکوں میں ASD کی تشخیص کا، لڑکیوں کے مقابلے میں تقریباً 5 گنا زیادہ امکان ہوتا ہے، جو عام طور پر 3 سال کی عمر سے پہلے ظاہر ہوتا ہے۔ ابتدائی تشخیص اور علاج سے ان بچوں کی زندگی کے نتائج نمایاں طور پر بہتر ہوسکتے ہیں۔

سائپرس آٹسٹک ایسوسی ایشن کے کام کے بارے میں مزید جاننے یا اپنے عطیات دینے کے لیے، یہاں کلک کریں۔