XM نے چیریٹی کے لیے اوپن مائیک ایونٹ کی میزبانی کی

‏یہ 11/07/2023 کو (PKT) 16:58 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اس خصوصی شام کی میزبانی بھرپور مزہ کرنے اور عطیات جمع کرنے کے لیے کی گئی، جہاں XM کی ٹیم نے سائپرس میں Sistema اور یونان میں El Sistema کے اقدامات کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس اوپن مائیک ایونٹ میں Sistema کے طلباء بھی جوش و خروش سے شریک تھے، جس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ موسیقی میں سب کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی بھرپور طاقت ہوتی ہے۔

سائپرس کا یہ ادارہ، Sistema، بچوں اور نوجوانوں بشمول مہاجرین اور پناہ گزینوں (مائیگرینٹس اور ریفیوجیز) کو موسیقی کی مفت تعلیم اور اس کے انسٹرومنٹس فراہم کرتا ہے۔

ان دونوں اداروں میں طالبعلوں کو آرکیسٹرا اور کوائیر میں شامل کرکے میوزک سیکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جہاں وہ اصلی انسٹرومنٹس بجاتے ہیں اور پروفیشنل میوزیشن سے کلاسس لیتے ہیں۔

یہ نان پرافٹ ادارے ہیں جن کا مقصد مارجنلائزڈ کمیونیٹیز کے بچوں کو بااختیار اور ذمہ داری شہری بنانے کے ساتھ مستقبل کے لیڈرز کے طور پر آگے بڑھنے اور ترقی کے قابل بنانا ہے۔

اس اوپن مائیک کا انعقاد 29 جون، بروز جمعرات ہمارے ایتھنس کے آفس میں اور ایل ٹورو کے آفس میں 6 جولائی بروز جمعرات کو ہوا، یہ دونوں جگہیں ہمارے لیماسول آفس کے نزدیک ہیں۔

اس مزیدار شام کا حصہ بننے اور ہمارے فنڈ ریزنگ ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔