XM نے مصر میں معیار زندگی کو بہتر بنایا

‏یہ 23/02/2024 کو (PKT) 14:09 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

تعلیم کے ذریعے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ، 3 جنوری 2024 کو، XM نے قاہرہ میں ایک نامور چیریٹی آرگنائزیشن حیا کریمہ کے ساتھ تعاون کیا۔ ہمارے عطیہ نے تعلیمی نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے، ضرورت مند بچوں کے لیے مزید ادبی کلاسز کا قیام کرنے اور اسکول اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

حیا کریمہ کے بارے میں

حیا کریمہ (اچھی زندگی) ایک قومی سطح پر لیا گیا اقدام ہے جس کا قیام 22 اکتوبر 2019 کو ہوا۔ اس ادارے کا مقصد مصری شہریوں کی زندگیوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے تاکہ ان کے وقار اور ایک بہتر زندگی گزارنے کے حق کو برقرار رکھنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔

یہ اقدام مصر میں غیر معمولی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی ضرورت کے تحت لیا گیا ہے۔ تعلیم وہ عنصر ہے جس کا لوگوں کی زندگیوں پر سب سے گہرا اثر پڑتا ہے، اس لیے تعلیم کے مناسب مواقعوں سے کسی کی بھی زندگی بدلی جاسکتی ہے۔ ہم آپ کو دعوت دیں گے کہ آپ بھی حیا کریمہ کا ساتھ دیں اور مصری لوگوں کے لیے ایک بہتر اور روشن مستقبل بنانے میں ان کی مدد کریں۔