XM نے پاکستان میں معذوری کے شکار بچوں کی مدد کی

‏یہ 22/08/2022 کو (PKT) 18:17 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

کراچی، پاکستان میں ذہنی اور جسمانی معذوری کا شکار بچوں کے لیے قائم سینٹر دارالسکون کو XM نے فراخدلی سے عطیہ دیا۔ یہ ادارہ ان بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم، کمیونٹی انگیجمنٹ، کھیلوں و تفریح کے ساتھ ساتھ رہائش کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

ایسے بچوں کو ایک بھرپور اور باوقار زندگی گزارنے کے لیے خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم نے سینٹر کو کھانے پینے کی اشیاء، کھلونے اور پڑھائی لکھائی کے سامان کا عطیہ دیا کیونکہ اس عمر میں تعلیمی اور غذائی معیار کا پوری زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ XM کی ٹیم نے بھی سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

دارالسکون کے تمام عملے اور رضاکاروں کی طرح، ہمارا ماننا ہے کہ ہر فرد کو اس کی صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر معاشرے کا ایک اہم رکن سمجھا جانا چاہئے۔ XM اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تحت ضرورت مند بچوں کی امداد جاری رکھے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔

اگر آپ معذور افراد کے لیے موجود دارالسکون کے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، ان کی ضروریات کے لیے عطیہ دینا چاہتے ہیں یا کسی بچے کی کفالت کرنا چاہتے ہیں تو ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔