XM نے ملائیشیا میں لاوارث بچوں کو امداد دی

‏یہ 16/09/2022 کو (PKT) 13:02 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ملائیشیا میں آرفن کیئر فاؤنڈیشن ((OrphanCare Foundation کے ایک اسپیشل پروگرام کو سپورٹ کرنے کے لیے XM نے ان لاوارث بچوں کے لیے عطیہ دیا جن کے گھر والے ان کے پاس نہیں ہیں۔

اس فاؤنڈیشن کا قیام 2008 میں لاوارث بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے نتیجے میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد بچوں کے لیے تربیت کا ایک محفوظ ماحول فراہم کرکے انہیں ایک ایسے خاندان میں جگہ دینا ہے جہاں انہیں محبت اور دیکھ بھال ملے اور ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد بچوں کے لیے ایک ایسے خاندان کا بندوبست کرنا ہے جو انہیں مستقل طور پر گود لیکر ان کا مستقبل محفوظ بنا سکے۔

اگر آرفن کیئر فاؤنڈیشن اس کارِخیر کو سرانجام نہیں دیتا تو بہت سے لاوارث بچے ہمیشہ کے لیے ان اداروں میں ہی رہنے پر مجبور رہتے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہر بچے کو ایک ایسے گھرانے کی ضرورت ہے یہاں اسے پیار ملے اور اس لیے ہم فاؤنڈیشن کی ان کوششوں کو سراہتے ہیں۔ آرفن کیئر کے ذریعے 10 لاوارث بچوں کی امداد کے لیے، ہم نے انہیں بنیادی ضروریات فراہم کیں۔ ان ضروریات میں ان کے نئے گھر کے لیے سودا سلف، یوٹیلیٹی بلز، اسکول کے لیے ٹرانسپورٹیشن، اور اسکول کی فیسوں کی ادائیگی شامل تھی۔

اگر آپ بھی آرفن کیئر کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور کسی بچے کو ایک محبت بھرا گھر دینے کے خواہشمند ہیں تو وزٹ کریں ادارے کی ویب سائٹ۔