XM نے سائپرس میں ریفیوجی بچوں کی مدد کی

‏یہ 14/09/2022 کو (PKT) 13:30 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

سائپرس میں پناہ لینے والے سینکڑوں پناہ گزین تنہاہ بچوں کو بنیادی ضروریاتِ زندگی فراہم کرنے کے لیے XM نے Pournara Reception Centre کو امداد دی۔

ادارہ Pournara سائپرس پہنچنے والے تمام پناہ گزینوں کے لیے استقبالیہ اور رجسٹریشن سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ لوگ مصیبت اور آفات کی صورتحال میں اپنی جانیں بچانے کی خاطر اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ان میں بہت سے ایسے یتیم بچے بھی ہیں جو اپنے گھر والوں کو بھی کھو چکے ہیں۔

پناہ گزین بچوں کے لیے، بنیادی ضروریات کا حصول اکثر مشکل ہوتا ہے۔ سینٹر پہنچنے والے 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو زیر جامہ (انڈر ویئر)، جوتے اور جرابوں کی فوری ضرورت تھی۔

سائپرس میں اس وقت مختلف دارلامانوں میں 700 سے زائد ریفیوجی نوجوان مقیم ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ایسی تنظیموں کے ساتھ اشتراک کرنا ہماری اہم ترین کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ترجیحات میں سے ایک ہے کیونکہ یہ تنظیمیں ان ریفیوجی بچوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں۔