XM نے ساؤتھ افریقہ کے بیمار بچوں کا خواب پورا کیا

‏یہ 08/09/2022 کو (PKT) 14:34 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

حال ہی میں، ہم نے ساؤتھ افریقہ کی ریچ فار اے ڈریم (Reach for a Dream ) فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا اور ایسے بچوں کی مدد کے لیے تعاون کیا جو کینسر یا دماغی رسولی جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ہم نے یہ طے کیا کہ ہم ہر مہینے دو بچوں کا انتخاب کریں گے اور ان کے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کی زندگی میں خوشی کے چند لمحات لاسکیں۔

اس موسمِ گرما میں، ہم نے دو بہادر بچوں سے رابطہ کیا، جن میں ایک ہے اکھولے، جو بی سیل اکیوٹ لِمفوبلاسٹک لیوکیمیا (B-cell acute lymphoblastic leukaemia) کا مریض ہے۔ اور دوسری ہے سینمائل، جو اوسٹیوسارکوما (osteosarcoma) میں مبتلا ہے۔ ہم نے ان دونوں سے پوچھا کہ انہیں کیا چیز خوشی دے گی۔

4 سالا اکھولے زونڈی

ایک پیاری سی مسکراہٹ رکھنے والا، اکھولے نہایت ہی شرمیلا بچہ ہے۔ وہ اپنے والدین اور جڑواں بہن افائل کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے۔ اکھولے کو اپنی ماں کے فون پر گیمز کھیلنا پسند ہے۔ لہذا، یہ جاننا ہمارے لیے مشکل نہیں تھا کہ ہم اکھولے کو خوشی کس طرح دے سکتے ہیں۔

ہم نے اسے ایک bubble-gum tablet لاکر دیا اور ٹیبلیٹ ہاتھ میں لیتے ہی اس کی آنکھوں کی چمک مزید بڑھ گئی۔ ہم اسے اور اس کے گھر والوں کو پیزا کھلانے باہر بھی لیکر گئے جہاں اکھولے سارا وقت اپنے ٹیبلیٹ سے کھیلتا رہا۔ اسے پیزا کھانا بے حد پسند ہے۔ ہم نے اکھولے کے ساتھ پورا دن بہت مزہ کیا اور اس کے معصوم سے دل کو خوشی پہنچا کر ہمیں بھی بہت بڑی خوشی حاصل ہوئی۔

14 سالہ سینمائل نوسیل لوتھلی

سینمائل ایک خوش گفتار نوجوان لڑکی ہے جسے فیشن ڈیزائن، ڈرائنگ اور فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ وہ اپنا فارغ وقت دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے اور اپنی ماں کے فون پر اپنی تصاویر کھینچنے میں گزارتی ہے، اس لیے اپنا خود کا اسمارٹ فون رکھنا ایک عرصے سے سینمائل کا خواب تھا۔

جب وہ ہم سے ملنے آئی تو ہم نے اسے ریچ فار اے ڈریم کا ٹیڈی بیئر، کمبل، نوٹ بک اور بینی کیپ دیا۔ سینمائل ان تمام چیزوں پر ہماری بہت شکر گزار تھی اور اس نے سوچا کہ بس یہی سب ہے، لیکن پھر ہم نے اسے ایک برانڈ نیو اسمارٹ فون دیا جس سے وہ ایک دم حیران رہ گئی۔ سینمائل خوشی سے اس قدر دنگ تھی کہ وہ ایک منٹ تک کچھ بول ہی نہیں سکی۔ لیکن یہ اس کا آخری سرپرائز نہیں تھا! ہم اسے اور اس کے گھر والوں کو باہر بھی لیکر گئے۔ اسے تازہ ہوا میں باہر گھومنا پھرنا بہت پسند ہے، کیونکہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اس کا زیادہ تر وقت گھر میں گزرتا تھا تو وہ باہر گھومنا پھرنا بہت یاد کرتی تھی۔

اگر آپ مزید ایسے بچوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو صحت کے مسائل سے دوچار ہیں یا کسی ایسے بچے کے بارے میں جانتے ہیں جو ریچ فار اے ڈریم فاؤنڈیشن کے اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، تو فاؤنڈیشن سے رابطہ کریں اور مزید معلومات کے لیے، وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ۔