XM نے عالمی یوم ماحولیات کے لیے WWF کو عطیہ دیا

‏یہ 18/05/2023 کو (PKT) 12:30 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہر سال 22 اپریل کو، ایک ارب سے زائد افراد ماحولیات کا عالمی دن مناتے ہیں جسے انگریزی میں ورلٰڈ ارتھ ڈے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دن دنیا کو ماحولیاتی آلودگی اور جنگلات کے خاتمے کو روکنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت کوڑا کرکٹ اٹھانے اور درخت لگانے جیسی سرگرمیوں میں حصہ لے کر، ہم سب دنیا کو ایک خوشگوار، صحت مند اور آلودگی سے پاک جگہ بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ایسی خاص سرگرمیاں انجام دینے والوں میں ایک اہم نام ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) کا ہے۔ ان کے اقدامات کو سراہنے کی غرض سے، ہم نے WWF کو اپنے سالانہ عطیات دوبارہ شروع کرنے کے لیے 22 اپریل کا انتخاب کیا۔ یہ بین الاقوامی این جی او ایک ایسے مستقبل کا تصور رکھتی ہے جس میں انسانوں کے طور طریقے اور زندگیاں، قدرتی ماحول کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہوں اور اسی لیے یہ تنظیم بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ اور بحالی کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ موجودہ اور آنے والی نسلوں کی مدد کے لیے قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے انسانیت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔ اور ہم بھی اس کی یقینی طور پر حمایت کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی WWF کو عطیہ دے کر قدرتی ‏ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔