XM نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ دیا

‏یہ 13/02/2023 کو (PKT) 17:43 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ زلزلے نے بڑی تعداد میں دونوں ممالک میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کئی جانیں لقمہٴ اجل بن چکی ہیں۔ سخت سردی کے باعث، زندہ بچ جانے والے افراد بھی اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مناسب رہائش اور خوراک کے بغیر انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں، متاثرین میں سب سے زیادہ کمزور اور خطرات کا شکار بچے ہوتے ہیں۔ اس لیے ہم نے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (UNICEF) کو عطیہ دیا۔

اس وقت UNICEF، متاثرین کی تلاش اور ان کے بچاؤ کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ضروریات زندگی کی فراہمی میں بھی مدد کر رہا ہے۔ بچوں کو فوری طور پر پناہ گاہ، طبی نگہداشت، خوراک، صاف پانی، کمبل، گرم کپڑے اور صفائی ستھرائی کی ضرورت ہوتی ہے، کچھ کو ان کی ذہنی صحت کے لیے بھی مدد درکار ہوتی ہے۔ خاص طور پر، شامی بچے اس موجودہ سانحے سے شدید متاثر ہوئے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی خانہ جنگی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے انسانی حقوق کے بدترین بحران سے گزر رہے تھے۔

یہ زلزلہ 6 فروری کو رات کے آخری پہر میں آیا، جس نے ہزاروں عمارتوں سمیت پورے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کن نقصان پہنچایا۔ بچنے والوں کی زیادہ تر تعداد، بشمول لواحقین اور یتیم بچے، اپنے گھر تباہ ہوجانے کے باعث عارضی پناہ گاہوں (شیلٹرز) میں یا کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

زلزلے کے متاثرین خاندانوں اور بچوں کی ضروریات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے بروقت پورا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ UNICEF کے امدادی کاموں کے بارے میں جاننے کے لیے اور اپنے عطیات جمع کروانے کے لیے، یہاں کلک کریں۔