XMنے پناہ گزینوں کی امداد کے لیے UNHCRکو عطیہ دیا

‏یہ 04/03/2022 کو (PKT) 19:43 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

یوکرین میں ہونے والی جنگ سے بچنے کے لیے نکلنے والے پناہ گزینوں (ریفیوجیز) کی امداد کی کوششوں میں، XM نے اقوامِ متحدہ کی ریفیوجی چیریٹی، UNHCR کو حال ہی میں عطیہ دیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق، تقریبا ملینپناہ گزین پڑوسی ممالک میں پناہ لینے کی غرض سے یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ UNHCR کا ماننا ہے کہ جنگ کی صورتحال مزید کشیدہ ہونے پر یہ تعداد 4 ملین سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

اس مشکل وقت میں، UNHCR ضرورت مند خاندانوں کو پناہ اور بنیادی ضروریات فراہم کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ پریشانی میں مبتلا افراد کو مالی امداد بھی دے رہا ہے تاکہ ان کے ریفیوجی اسٹیٹس کے لیے کوئی دیرپا حل تلاش کیا جاسکے۔ یہ ادارہ اپنے پروٹیکشن کلسٹر پروگرام کے ذریعے اندرونی نقل مکانی کے متاثرین کو بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اپنی سماجی ذمہ داریوں کے اقدامات کے طور پر، XM یوکرین میں UNHCR کی طرح اپنی امداد اور خدمات جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔

یوکرین میں UNHCR کے کام کے بارے میں مزید جاننے اور عطیہ دینے کے لیے، ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں یہاں۔