XM نے پینتیلی آتشزدگی کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا

‏یہ 26/09/2022 کو (PKT) 13:30 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے حال ہی میں طبی ضروریات اور کھانے پینے کی اشیاء کے لیے آگ کے متاثرین کو عطیہ دیا ہے جو یونان میں ایتھنز کے قریب پینتیلی کے علاقے میں لگی۔

مقامی کمیونٹیز اور مویشیوں سمیت آگ متاثرین کے لیے کیے گئے ہمارے عطیے سے انہیں جلدی بحال ہونے میں مدد ملے گی اور وہ آگ کے نقصانات سے نکل کر اپنی اور کمیونیٹییز کی بحالی پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔ اس مشکل وقت میں ہم ان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اس آگ نے 6800 ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز کو دو دن لگ گئے اور اس وجہ سے ڈرافی اور اینتھوسا کے قریبی علاقوں میں مقیم 600 سے زائد رہائشیوں کو بھی اپنے گھر خالی کرنے پڑے۔

آگ سے مجموعی طور پر 54 مکانات، 5 کاروباری مراکز، 17 گودام، اور 1 عبادت گاہ بری طرح تباہ ہوئے ہیں۔

پینتیلی کی آگ کے بعد، یونان کو ملک بھر میں مزید چار علاقوں میں اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز ہواؤں اور گرم موسم کے باعث جنگل کی آگ دوسرے علاقوں میں بھی تیزی سے پھیل گئی اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

پینتیلی آتشزدگی کے متاثرین کے لیے ہمارا عطیہ XM کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات کا حصہ ہے جو ہم دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کرتے ہیں۔ ہماری امداد براہِ راست ضرورت مند افراد کو پہنچائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم دنیا بھر میں ایسی تنظیموں یا اداروں کو بھی عطیات دیتے ہیں جن کا مقصد غریب اور ضرورت مند افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔