XM نے رمضان کے لیے تین تنظیموں کو عطیہ دیا

‏یہ 07/04/2023 کو (PKT) 13:11 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم سماجی ذمہ داریوں کو فروغ دیتے ہوئے ایسے اقدامات کو سپورٹ کرتے ہیں جن کے ذریعے دنیا میں ایک بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اس سال، رمضان میں، ہم نے مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ میں تین مختلف تنظیموں کو عطیہ دیا ہے۔

  • حیا کریمہ یا “مہذب زندگی” کا مقصد مصر کی سب سے زیادہ ضرورت مند کمیونیٹیز کے افراد کی زندگیوں سے بوجھ کو مختلف چیریٹیبل اور ڈیولپمنٹ اقدامات کے تحت کم کرنا ہے۔ تنظیم کے بارے میں مزید جانیں اور اپنا عطیہ دینے کے لیے یہاں کلک کریں۔
  • شاریتیہ ہیومینیٹیرین آرگنائزیشن بے گھر بچوں کی تعلیم میں امداد فراہم کرتی ہے۔ ان کے اس اقدام کے بارے میں مزید جاننے اور اپنا عطیہ دینے کے لیے یہاں کلک کریں۔
  • ہائی ایٹلس فاؤنڈیشن مراکش کا ایک ادارہ ہے جس کا عزم مقامی کمیونیٹیز کو سہارا دینا اور پائیدار ترقی کی جانب اہم اقدامات کرنا ہے۔ ادارے کے بارے میں مزید تفصیلات اور عطیات کے لیے یہاں کلک کریں۔

یہ تمام تنظیمیں، دیہی اور شہری دونوں کمیونیٹیز میں رہنے والے ضرورت مند افراد کو مدد اور سہارا فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ہم XM کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان تنظیموں کے اہم اقدامات کے بارے میں اپنے عطیات اور رضاکارانہ سرگرمیوں کے ذریعے یا دوسروں کو ان کار خیر کے بارے میں بتا کر سپورٹ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

ہم سب مل کر ان تمام افراد کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی کی وجہ بن سکتے ہیں جنہیں ہمارے سہارے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔