XM نے عراقی ضرورت مند بچوں اور یتیموں کو عطیہ دیا

‏یہ 07/12/2022 کو (PKT) 16:13 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

عراق میں XM نے Nobles Charitable Foundation اور Shareteah Humanitarian Organization کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ بغداد اور دہوک کے یتیم اور ضرورت مند بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کی جاسکے۔

بہت سے بچے اپنے گھر والوں کی طرف سے مدد نہ ملنے اور عدم توجہی کے باعث، اسکول جانے کے بنیادی اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور بالآخر اسکول چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ہم نے ایسے بچوں کو بیگ، نوٹ بکس، اسٹیشنری اور اسکول یونیفارم عطیہ کیے جو اسکول کا یہ تمام سازو سامان لینے کے متحمل نہیں ہیں۔

تحقیق کے مطابق، مالی پریشانیوں کے باعث اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عراق میں 5 ملین سے زیادہ یتیم اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر بچے ہیں۔ ان میں سے بہت سے بچے اسکول جانا چاہتے ہیں لیکن نہیں جا پاتے۔ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع نہ ہونے کے باعث، انہیں ترقی کی منازل طے کرنے اور اپنے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کا موقع نہیں مل سکتا۔ تعلیمی مواقعوں کے فقدان کی وجہ سے ان بچوں کے پاس آپشنز کی ہمیشہ کمی رہتی ہے اور اسی لیے ان میں سے زیادہ تر غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ p>

تعلیم تک رسائی عام کرنے کے لیے Nobles Charitable Foundation اور Shareteah Humanitarian Organization جیسی فلاحی تنظیمیں پرائیوٹ ٹیوشن، اسکول کا سامان اور یونیفارم فراہم کرتی ہیں تاکہ ہر بچے کو اپنی تعلیم مکمل کرنے اور غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے درکار صلاحیتیں پیدا کرنے میں مدد مل سکے۔

معیاری تعلیم کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہمارے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے پروگرام کے مقاصد میں سے ایک ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے، XM بہت سے چیریٹی اداروں کے ساتھ کام کرچکا ہے اور آگے مزید اداروں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کا عزم کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ان اداروں کے کام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں یا اپنے عطیات دینا چاہتے ہیں توNobles Charitable Foundation کی ویب سائٹ وزٹ کریں یہاں اور Shareteah Humanitarian Organization کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے، کلک کریں یہاں۔