XM نے Human Initiativeنان پرافٹ کو عطیہ دیا

‏یہ 01/06/2022 کو (PKT) 19:27 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

انڈونیشیا کی نان پرافٹ آرگنائزیشن Human Initiative کے ساتھ تعاون کے لیے، XM نے سیمیرو آتش فشاں پھٹنے کے نیتجے میں متاثر ہونے والی کمیونیٹیز کی امداد کے لیے مارچ میں چیریٹی کا عطیہ کیا۔

مشرقی جاوا، انڈونیشیا میں دسمبر 2021 کے دوران پھٹنے والے سب سے زیادہ تباہ کُن آتش فشاں سیمیرو نے متعدد افراد کو ہلاک کیا اور ہزاروں رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔

ریسکیو پراجیکٹ اور مقامی نان پرافٹ آرگنائزیشن Human Initiative کے انسانیت سوز اقدامات اس حادثے میں بچنے والوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے کام کررہے ہیں۔ قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی اور Human Initiative کے مشن میں حصہ لینے کے لیے، XM نے مارچ 2022 میں ایک چیریٹی عطیہ دیا تاکہ آتش فشاں پھٹنے کے دوران تباہ ہونے والے پانی کے ٹاورز بحال کرنے میں مدد کی جاسکے، کیونکہ متاثرہ مقامی لوگوں کو صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔