مصر میں XM نے Haya Karima کو عطیہ دیا

‏یہ 27/06/2022 کو (PKT) 13:32 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

معاشرے کو بہتر بنانے اور ضرورت مند کمینیوٹیز کی ہر ممکن امداد کے ضمن میں ہماری کارپوریٹ کوششیں دنیا کے بہت سے حصوں میں جاری و ساری ہیں۔

مصر کے ایک نوبل اقدام، Haya Karima کو سپورٹ کرنے کی کوشش میں، XM نے اس چیریٹی آرگنائزیشن کو فنڈز کا عطیہ دیا۔ اس ادارے کا مقصد ان غربت زدہ مصری کمیونیٹیز کی مستحکم ترقی کو آگے بڑھانا ہے جنہیں مدد کی فوری ضرورت ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ XM کا یہ عطیہ ان بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں ایک واضح تبدیلی لانے میں تعاون کرے گا جو ایک باوقار زندگی اور بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔

ادارہ Haya Karima کے بارے میں

یہ ادارہ 2019 میں قائم ہوا جو انسانیت کی خدمات کے لیے وقف ہے۔ مصر کی Haya Karima آرگنائزیشن کا مشن سماجی اور صحت کی امداد کی منتظر ضرورت مند کمیونیٹیز کے بوجھ کو کم کرنا ہے، ان میں شہری علاقوں میں آباد کچی آبادیوں میں مقیم افراد بھی شامل ہیں۔