XM نے یونان میں ہسپتال کے ترقیاتی کام میں ساتھ دیا

‏یہ 19/10/2022 کو (PKT) 15:10 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

حال ہی میں XM نے یونان کے شہر پیریئس میں واقع Tzaneio ہسپتال میں پہلی سرجیکل کلینک میں لیپرواسکوپک یونٹ کی تعمیر و ترقی کے عمل میں ساتھ دینے کے لیے عطیہ دیا۔

یونان کا Tzaneio نامی یہ ہسپتال لیپرواسکوپک اور بیریٹرک سرجری میں ایک جدید ترین سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام کرے گا۔ نئی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے، ایتھنز میڈیکل اسکول کے ٹرینی سرجنز اور طلباء کو ایک جدید، فرسٹ کلاس کلینک پر تربیت دی جائے گی جہاں وزیٹنگ پروفیسرز مختلف کورسز پڑھا سکیں گے اور سرجری بھی کر سکیں گے۔ اس دوران یہاں نئے ڈاکٹرز ان سرجریز کا مشاہدہ کریں گے اور ان کے بارے میں پڑھیں گے۔ یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہسپتال مریضوں کو اپنی اپ گریڈ شدہ بلڈنگ میں دستیاب علاج کے بہترین آپشنز اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ہمارے عطیات ہسپتال کا سامان خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے جن میں وہیل چیئرز، نرسوں کا اسٹیشن، مریضوں کی بیڈ سائیڈ میز، میڈیکل کا سازو سامان اور ایک کارڈیو گراف شامل ہیں۔

ہمارے دیئے گئے عطیے سے ڈیجیٹل آپریٹنگ روم کی تعمیر و ترقی پر بھی کام کیا جائے گا جو سرجنز کو بے شمار امکانات سے آراستہ کرے گا اور انہیں بہترین سرجیکل نتائج حاصل کرنے اور مریضوں کے لیے ہر قسم کی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں بالکل صحیح اور زیادہ سے زیادہ محفوظ کام انجام دینے میں ان کی مدد کرے گا۔ یہ اسپیشلائزڈ سرجنز اور طلباء کی ٹریننگ میں بھی معاون کردار ادا کرے گا کیونکہ اس طرح طلباء ایک ہی وقت میں آپریٹنگ روم میں انٹریکٹیو ٹیلی سرجری کے ساتھ آڈیٹوریم اور کلینک دونوں میں آپریشنز کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

میڈیکل کمیونٹی ہر روز کئی پیچیدہ بیماریوں سے لڑنے کے لیے کوئی نہ کوئی اہم کامیابی حاصل کرتی رہتی ہے کیونکہ بہت سے ذہین افراد اپنی معلومات اور ریسرچ کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں، اور پھر ادویات پر کام کرتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو امید دلائی جا سکے جو مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ XM پر ہم سب کا ماننا ہے کہ میڈیسن میں جدت لانا کسی بھی صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ اسی لیے ہم یقین رکھتے ہیں کہ Tzaneio ہسپتال کی تعمیر و ترقی جیسے طبی معاملات پر سرمایہ کاری کرنا ہمیں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیتا ہے۔

ہسپتال میں فراہم کردہ اسپیشلائزڈ سرجریز اور میڈیکل سروسز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ۔