XM نے مصری کمیونیٹیز کی بحالی میں امداد جاری رکھی

‏یہ 22/09/2022 کو (PKT) 13:01 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے حال ہی میں مصر کی چیریٹی آرگنائزیشن حیا کریمہ کو اپنا دوسرا عطیہ دیا ہے جو قاہرہ میں واقع ہے۔ ہم اپنے عطیات کے ذریعے ان کی کوششوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں جو وہ مقامی کمیونیٹیز میں غربت کا بوجھ ختم کرنے کے لیے کررہے ہیں۔

مصر نے ان حالیہ برسوں میں بہت سے معاشی بحرانوں کا سامنا کیا ہے جس کی وجہ سے مصر کی بہت سی کمیونٹیز آج بھی اپنی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ حیا کریمہ کا ادارہ ایسے لوگوں کو اپنی زندگی پھر سے آباد کرنے اور اسے مستحکم بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ادارے کو ملنے والے تمام عطیات ضرورت مند افراد کو پہنچائے جاتے ہیں اور انہیں ہر ممکن وسائل تک رسائی دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرسکیں۔

ہم مصر میں غربت کے خاتمے کے لیے اس ادارے کے مقصد میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے عطیات سے دیہی علاقوں، کچی آبادیوں اور شہری علاقوں میں رہنے والی کمیونٹیز کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ ہم حیا کریمہ کے ساتھ ایک دیرپا رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے سالوں میں ضرورت مند مصری کمیونٹیز کے لیے مزید امداد فراہم کرسکیں۔

اگر آپ بھی مصر کی مقامی کمیونیٹیز کی مدد کے لیے اپنا عطیہ دینا چاہتے ہیں اور ان کے اس اقدام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو وزٹ کیجیے حیا کریمہ کی ویب سائٹ۔