XM نے Médecins Sans Frontièresکی مدد جاری رکھی

‏یہ 07/02/2023 کو (PKT) 16:42 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے حال ہی میں، ضرورت مند افراد کی مدد کے لیےMédecins Sans Frontières (MSF) کو اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے طور پر عطیات دیئے ہیں۔

یہ سال 2022 کا ہمارا 48 واں اور آخری اقدام تھا جسے ہم نئے سال میں بھی جاری رکھنے والے ہیں۔

ہم اپنی سوشل میڈیا نیوز فیڈز پر روزانہ جنگ، تنازعات، قدرتی آفات، اور دیگر ایسے واقعات کے پوسٹس دیکھتے ہیں جن کے نتیجے میں لوگ تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ بعض اوقات، وہ بنیادی سہولتوں تک رسائی سے محروم ہو جاتے ہیں جیسے صفائی کا نظام یا پینے کے صاف پانی کی فراہمی۔ جس صورتحال میں ہم صرف صدمے اور اداسی کے احساسات کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، وہاں MSF فوری مدد کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔

ضرورت کی ہر گھڑی میں امداد فراہم کرنے کے لیے، MSF ایک گلوبل میڈیکل ہیومینیٹیرین آرگنائزیشن ہے۔ یہ اپنے کام کے لیے طبی اخلاقیات کے ساتھ خود مختاری، غیر جانبداری، انصاف اور جوابدہی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ ان کا وژن ہمارے CSR مشن کے ساتھ ہم آہنگی رکھتا ہے یعنی دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا مشن۔

اس وقت 30000 سے زائد MSF ہیلتھ پروفیشنلز، لاجسٹیکل اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک میں مختلف پروگرامز پر کام کررہے ہیں۔

ہمارا عطیہ MSF کی یونان میں قائم برانچ میں دیا گیا تھا۔ اس برانچ کی بنیاد 1990 میں رکھی گئی تھی۔ تب سے، اس کے ہزاروں ممبرز شام، ہیٹی، فلسطین، روانڈا، ایتھوپیا، اور افغانستان جیسے ممالک کے مختلف امدادی مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ یونان میں، MSF کی امدادی کاروائیوں میں ریفیوجیز اور مائیگرینٹس کو ہیومینیٹیرین امداد، ضرورت مند افراد کو بنیادی ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔

اگر آپ MSF کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور اپنے عطیات دینے کے خواہش مند ہیں تو کلک کریں یہاں۔