XM اور ریڈ کراس نے تارکین وطن (مائیگرینٹ) کی مدد کی

‏یہ 21/05/2024 کو (PKT) 13:56 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

حال ہی میں سنگاپور میں، XM نے مائیگرینٹس ڈومیسٹک ورکرز (MDWs) کے لیے کھیلوں سے بھرپور آؤٹنگ کا اہتمام کرنے کے لیے ریڈ کراس سنگاپور کے ساتھ تعاون کیا۔ 7 اپریل 2024 کو منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد The Cage Kallang میں 21 مائیگرینٹس کیئر گیورز کے لیے آرام اور کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا تھا۔

یہ کیمپین، مائیگرینٹس ورکرز کی ذہنی صحت اور بہبود کے لیے ریڈ کراس سنگاپور کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں کرکٹ اور فٹ بال جیسے مشہور کھیل شامل تھے۔ مزید برآں، مائیگرینٹس ڈومیسٹنک ورکرز کو ذہنی تھکن کو دور کرنے اور مجموعی صحت کو فروغ دینے کے لیے ضروری اشیاء پر مشتمل کیئر پیک بھی دیئے گئے۔

یہ اقدام کمیونٹی ہیلتھ آن وہیلز (CHoW) پروگرام کے تحت کیا گیا، جسے سنگاپور ریڈ کراس نے تیار کیا ہے۔ CHoW کا مقصد معاونت کی کم قیمت خدمات کو کمیونٹی کے قریب لانا ہے اور ذہنی تندرستی کی سرگرمیوں کے ذریعے مائیگرینٹس ڈومیسٹک ورکرز اور مائیگرینٹس ورکرز کی ذہنی صحت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

اس طرح کے اقدامات کے ذریعے، XM سنگاپور اور ریڈ کراس سنگاپور کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لانے اور افراد کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے Telegram پر XM سنگاپور کو فالو کریں۔ ریڈ کراس سنگاپور کے اقدامات کے بارے میں جاننے کے لیے، وزٹ کریں redcross.sg۔