XM اور MRC نے ملائیشیا کے سیلاب زدگان کی مدد کی

‏یہ 25/08/2022 کو (PKT) 13:07 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اپریل 2022 میں، XM نے ملائیشیا ریڈ کریسینٹ (MRC) کے ساتھ تعاون کیا اور اس سال کے آغاز میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کردہ حفظانِ صحت کی کِٹس تیار کرنے اور تقسیم کرنے میں مدد کی۔

ملائیشیا نے ایک ایسی بد ترین آفت کا سامنا کیا ہے جو صدیوں میں ایک بار آتی ہے۔ تین دن کی موسلا دھار بارشیں اس سیلاب کا سبب بنیں جس نے سات ریاستوں بالخصوص تیرنگانو اور کیلنٹن میں ہزاروں ملائیشیائی افراد کو عذاب میں مبتلا کر دیا اور ان کی نئے سال کی نئی شروعات کی امیدوں کو برباد کر دیا۔

ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کا مرکز ایسے افراد کی دیکھ بھال کرنا ہے جو اپنی زندگی کے سب سے نازک ترین دور سے گزر رہے ہوں۔ XM نے ایسی کمیونیٹیز کی مدد کرنے کے لیے MRC سے ہاتھ ملایا۔ ہماری ٹیم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے حفظانِ صحت کی کِٹس تیار کرنے اور انہیں تقسیم کرنے میں مدد کی۔ ان کِٹس میں ضرورت کی عام اشیاء جیسے ٹوتھ پیسٹ، صابن، تولیے وغیرہ شامل تھے۔ اس طرح کے اقدامات کا مقصد ان لوگوں کو آسانی اور سکون فراہم کرکے دوبارہ تعمیر کی جانب لانا ہوتا ہے۔

ملائیشیا ریڈ کریسینٹ سوسائٹی ایسے افراد کو ریلیف پہچانے کے لیے سرگرم رہتی ہے۔ آپ ان کے کام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے عطیات MRCS کی ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں۔