XM اور BAZNAS جکارتہ میں روشنی کی کرن بنے

‏یہ 11/06/2024 کو (PKT) 15:11 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

رمضان کے ایک خوبصورت تعاون میں، XM نے 16 اپریل 2024 کو جکارتہ، انڈونیشیا میں 51 ضرورت مند خاندانوں میں برکتوں اور محبتوں سے بھرپور رمضان پیکجز (Paket Ramadan Bahagia) تقسیم کرنے کے لیے BAZNAS کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

رمضان اور عید الفطر دیگر مسلم ممالک کی طرح، انڈونیشیا میں سب سے زیادہ پُر مسرت اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جانے والے تہوار ہیں، لیکن غربت کی وجہ سے بہت سے خاندان اس خوشی کے تہوار کو صحیح طریقے سے نہیں منا پاتے۔ ان کے لیے اس دن کو اور اس کی تقریبات کو مزید رنگین بنانے اور ان کی بنیادی ضروریات میں مدد کے لیے، ہم نے چاول، کوکنگ آئل، چینی، ٹی بیگز، سویا ساس، ٹن پیک مچھلی، شربت، بسکٹ اور جائے نماز پر مشتمل پیکجز تقسیم کیے ہیں۔

نیشنل امل زکوٰۃ ایجنسی (BAZNAS) حکومت کی تشکیل کردہ ہیومینیٹیرین آرگنائزیشن ہے جو ضرورت مند افراد کی تکالیف کو دور کرنے، جانوں اور عزت کے تحفظ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کام کرتی ہے۔ BAZNAS مختلف پروگراموں کے ذریعے پسماندہ گھرانوں کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہے، جس میں خوراک اور ضروری اشیاء کی تقسیم جیسے کارخیر شامل ہیں۔ BAZNAS کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعے، XM انڈونیشیا کا مقصد معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانا اور ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔

آپ BAZNAS کے بارے میں مزید معلومات اور ان کے اقدامات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ان کی ویب سائٹ baznas.go.id وزٹ کرسکتے ہیں۔