XM نے یونان میں لگی جنگل کی آگ کیلیے ریلیف کوششوں میں امداد دی

‏یہ 25/08/2021 کو (PKT) 19:08 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

جنگل کی آگ سے متاثرہ لوگوں اور جانوروں کی مدد کے لیے XM نے ریڈ کراس کے یونان میں مشن کے لیے عطیہ کیا، اس آگ نے اگست کے دوران یونان کے کئی حصوں کو تباہ کیا ہے۔

ملک کے تمام کونوں میں بھڑکنے والی500 سے زائد مقامات پر لگی اس آگ کی وجہ زمین اور چند جزیروں میں ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ جہاں آگ بجھانے کا عملہ آبادی والے علاقوں کو محفوظ کرنے کی جدوجہد کررہا تھا وہاں کئی دہائیوں میں ہونے والی بدترین ہیٹ ویو نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا اور آگ کو مزید آسانی سے پھیلا دیا۔

عطیے کے ساتھ ساتھ، XM کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ٹیم نے میراتھوناس میں کلونوس اور نِیا میکری کا حال ہی میں دورہ کیا اور اس تباہ کُن حادثے کے متاثرہ لوگوں اور جانوروں کو کھانا اور ادویات پہنچائیں۔

ہم دنیا بھر میں موجود کم خوش قسمت افراد کو سہارا دینے اور ان کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم رہیں گے۔ ہم عنقریب مستقبل میں سماجی ذمہ داریوں کے مزید اقدامات شروع کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

اپنی مرضی سے ریڈ کراس یونان کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے، ان کی ویب سائٹ وزٹ کیجیے یہاں۔