XM ٹیم نے دو چیریٹیز کو کپڑوں کا عطیہ دیا

‏یہ 16/06/2023 کو (PKT) 18:11 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

یونان اور سائپرس میں ہماری ٹیمز نے حال ہی میں اپنے پرانے اور غیر ضروری کپڑوں کا عطیہ دیا تاکہ ان ضرورت مند افراد کی مدد کی جاسکے جو نئے اور مہنگے کپڑے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ہم نے بچوں اور بڑوں دونوں کے کپڑے جمع کیے اور دو زبردست چیریٹی تنظیموں،PASYKAF اور Theofilos کو اپنے عطیات جمع کروائے۔

پین سائپرین ایسوسی ایشن آف کینسر پیشنٹس اینڈ فرینڈز ((PASYKAF کینسر کے مریضوں کو مفت صحت و علاج کی سہولیات اور جذباتی معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ کینسر کی روک تھام اور اس کی ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہی بڑھانے پر بھی توجہ دیتا ہے۔ PASYKAF کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے، ہمارا مقصد کینسر کے مریضوں کی ضروریات کی دیکھ بھال اور انہیں مدد فراہم کرنا ہے۔

Theofilos، یونان میں کام کرنے والا ایک ایسا ادارہ ہے جو ان خاندانوں کی کفالت کرتا ہے جہاں تین یا اس سے زیادہ بچے موجود ہیں۔ وہ ضرورت مند والدین کو اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیم میں مدد کرنے کے لیے خوراک، کپڑے، اسکول کا سامان اور دیگر ضروریات کی اشیاء فراہم کرتے ہیں۔ اس ادارے کو اپنا عطیہ دے کر، ہم ان بچوں کا ایک بہتر مستقبل بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

دونوں اداروں کو کپڑوں کا بھرپور عطیہ دیا گیا جو کینسر کے مریضوں اور مالی مشکلات کا شکار زیادہ افراد پر مشتمل خاندانوں کو مدد دے گا۔

ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے جس نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہم ان کی بے لوث خدمت اور ہمدردی کے لیے شکر گزار ہیں۔ ساتھ مل کر، ہم ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہیں اور اس طرح کے کاموں میں شامل ہوکر ضرورت مند افراد کا سہارا بن رہے ہیں۔

ان اداروں کے بارے میں مزید معلومات اور اپنے عطیات دینے کے لیے، وزٹ کریں PASYKAF یا Theofilos کی ویب سائٹس۔