یوگنڈا کے یتیموں کیلیے XM کا پانچواں چیریٹی ایونٹ

‏یہ 05/01/2023 کو (PKT) 17:15 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

دسمبر 2022 میں XM نے اپنے پانچویں چیریٹی برنچ کا انعقاد کیا گیا۔ یوگنڈا میں تیار کردہ اشیاء اور برنچ ڈشز ہمارے سائپرس اور یونان کے آفس میں فروخت کرکے اس سے حاصل کردہ رقم یوگنڈا کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے جمع کی گئی۔ یہ تقریب XM کی Saint Antonios of Monde Orphanage کے لیے پہلے سے جاری و ساری تعاون کا ایک حصہ ہے۔

اس اہم اور اچھے مقصد کے لیے ہمارے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لذیذ لاجواب ذائقوں سے بھرپور پکوان تیار کیے۔ XM کے آفس میں تمام ورکرز کو ان ذائقوں کا مزہ لے کر ضرورت مند بچوں کی مدد کرنے کا موقع ملا۔ ایونٹ میں رنگ برنگی گھریلو اشیاء، زیورات اور لوازمات بڑی تیزی سے فروخت ہوئے۔ جمع کی گئی رقم سے یوگنڈا کے شہر ووبولینزی میں واقع یتیم خانے میں 400 سے زائد ضرورت مند بچوں کے لیے خوراک اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

گزشتہ ایک دہائی میں، UNICEF کے مطابق، یوگنڈا میں 20 لاکھ سے زیادہ بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ اس لیے ان میں سے بہت سے بچوں کے پاس اپنا مستقبل بنانے اور چیریٹی اداروں اور رضاکاروں کے تعاون کے بغیر تعلیمی اور مالی خود مختاری کا موقع موجود نہیں ہے۔

یوگنڈا کے ضرورت مند بچوں کی امداد کے لیے، XM نے 2017 میں اپنی کوششوں کا آغاز کیا۔ ہم بچوں کے مستقبل کی فلاح و بہبود اور سب کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنے کے اپنے مشن میں مصروفِ عمل ہیں۔ رقم اکٹھا کرنے کے علاوہ، XM نے اسکول کی تعمیر میں تعاون کیا، مقامی چیریٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے کام کیا اور دیگر بہت سے اہم اقدامات میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ہم نے ایک بہتر مستقبل کی جانب اپنا عزم جاری رکھا ہوا ہے اور 2023 میں مزید اقدامات کی توقع کرتے ہیں! کیا آپ بھی اس تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں؟ یوگنڈا میں یتیم خانے کا انتظام چلانے والے آرتھوڈوکس چرچ کو عطیہ کرنے کے لیے کلک کریں یہاں۔