ریسرچ ٹیم

Research Team

میکالیس فلورینٹیاڈیس


XM کے ہیڈ آف انویسٹمنٹ ریسرچ اور چیف اکنامسٹ کے طور پر، میکالیس کے پاس بے شمار مہارت اور علم موجود ہے، جو فنانشل سروس میں 22 سال پر محیط کامیاب کیریئر کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔ فاریکس مارکیٹ، سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں، اور بین الاقوامی اکنامک ڈیوولپمنٹ میں شروع سے ہی دلچسپی ہونے کے باعث، انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں تعلیم حاصل کی، اکنامکس میں بی ایس سی کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا، اس کے بعد سٹی یونیورسٹی بزنس اسکول سے میتھامیٹیکل ٹریڈنگ اینڈ فنانس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

XM میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے Hellenic Bank کے ہیڈ آف ریسرچ کے طور پر کام کیا؛ جو کہ ملک کا تیسرا سب سے بڑا کاروباری قرض دہندہ ہے۔ وہ چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ کے چارٹر ہولڈر ہیں اور فنڈز کے گلوبل بیلنسڈ فنڈ، Salamis Investment Company کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔

Research Team

رافی بویاڈیجن


رافی نے 1999 میں لندن اسکول آف اکنامکس سے بزنس میتھس اور اسٹیٹس میں بی ایس سی کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا، اور PricewaterhouseCoopers میں بزنس ریکوریز ٹیم جوائن کی۔ 2007 میں، رفی نے Thomson Reuters میں شمولیت اختیار کی، جس نے انہوں نے یونانی زبان والی مارکیٹس کا سیکشن دیکھا۔ 2012 میں ڈیٹا اسپیشلسٹ بننے سے پہلے، انہیں سینئر تجزیہ کار کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا، جس میں وہ ڈیٹا انٹیگریشن پروجیکٹس کے لیے ذمہ دار رہے۔

رفی نے 2015 میں XM جوائن کیا، فاریکس، کموڈیٹی اور ایکویٹی مارکیٹس کے ساتھ ساتھ تکنیکی تجزیہ پر بھی بنیادی رپورٹس لکھیں۔ وہ فی الحال ایک لیڈ انویسٹمنٹ اینالسٹ ہیں، جو فنانشل مارکیٹ کے تازہ ترین ٹرینڈز پر بصیرت انگیز اور متعلقہ تجزیہ پیش کر تے ہیں۔

Research Team

کرسٹینا پارتھینیڈو


کرسٹینا نے مئی 2017 میں XM انویسٹمنٹ ریسرچ ڈپارٹمنٹ جوائن کیا۔ حقیقی دنیا میں ریاضی کے عملی استعمال کی وجہ سے انہوں نے سائپرس یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز ڈگری حاصل کی، اس کے بعد اکنامکس اور بزنس میں ماسٹرز کیا، انہوں نے انٹرنیشنل اکنامکس میں ایراسمس یونیورسٹی روٹرڈیم سے اسپیشلائزیشن بھی کیا ہوا ہے۔

فاریکس، اسٹاک اور کموڈیٹی مارکیٹس کے لیے مکمل آؤٹ لُک فراہم کرنے کے لیے انہوں نے اپنی ریسرچ میں بنیادی اور تکنیکی تجزیے کو یکجا کیا ہے۔

Research Team

میلینا ڈیلٹاس


میلینا نے XM ریسرچ ڈپارٹمنٹ دسمبر 2017 میں، بطور انویسٹمنٹ اینالسٹ جوائن کیا۔ وہ مارکیٹ ایکشن، خاص طور پر تکنیکی اور چارٹ پیٹرن کے سیٹ اپ کے ساتھ ساتھ بنیادی مہارتوں کے بارے میں بہت واضح معلومات فراہم کرتی ہے۔ ان کا تکنیکی طریقہٴکار کئی ٹائم فریم میں پرائس ایکشن پر فوکس کرتا ہے، تاکہ سالوں میں تیار ہونے والی مارکیٹ کی بڑی موومنٹ سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کے پاس فنانشل مارکیٹ کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ فاریکس، انڈسز اور کموڈیٹیز کا 6 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔

ملینا نے لنکاسٹر یونیورسٹی میں پیور میتھس کی تعلیم حاصل کی اور سائپرس یونیورسٹی سے مانیٹری اور فنانشل اکنامکس میں ماسٹر کیا۔ وہ سوسائٹی آف ٹیکنیکل اینالسٹ (STA) کی ایسوسی ایٹ ممبر اور ایک سرٹیفائیڈ فنانشل ٹیکنیشن بھی ہیں۔

Research Team

اسٹیفنوس اکانومیڈیس


اسٹیفنوس ستمبر 2021 میں XM میں ایک جونیئر انویسٹمنٹ تجزیہ کار کے طور پر شامل ہوئے۔ وہ بنیادی اور تکنیکی نقطہٴنظر سے کرنسی، کموڈیٹی اور ایکویٹی مارکیٹس پر روزانہ مارکیٹ تجزیہ کرتے ہیں۔ XM میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے ایک بڑے یونانی بینک میں کریڈٹ رسک انٹرن کے طور پر کام کرتے ہوئے قیمتی تجربہ حاصل کیا۔

اسٹیفنوس نے واروک بزنس اسکول سے فنانس میں ماسٹر ڈگری اور ایتھنز یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس سے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا ماننا ہے کہ انڈسٹری میں کامیاب ہونے کے لیے، آپ کے اندر مارکیٹ کی ہر موومنٹ کے پیچھے تمام محرکات کو پہچان کر انہیں پڑھنے والوں تک واضح طور پر پہنچانے کی قابلیت ہونی چاہئے۔

Research Team

چارالامپوس پیسوروس


چارالامپوس نے اگست 2022 میں XM انویسٹمنٹ ریسرچ ڈپارٹمنٹ میں سینئر انویسٹمنٹ اینالسٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ ایک دہائی کے طویل کیریئر کے بعد، انہیں فنانشل مارکیٹس کا تجزیہ کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس میں ان کی توجہ کا مرکز بالخصوص کرنسی مارکیٹ ہے۔ وہ بنیادی اور تکنیکی دونوں تجزیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

چارالامپوس بین الاقوامی فیڈریشن آف ٹیکنیکل اینالسٹس کے ایک سرٹیفائیڈ فنانشل ٹیکنیشن (CFTe) ہیں، وہ اپنی پڑھائی کے دوران ہمیشہ ٹاپ کلاس رہے ہیں اور انہوں نے STA ڈپلومہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ وہ یونان کی ایجین یونیورسٹی سے ریاضی میں بی ایس سی اور ایکچوریل اور فنانشل میتھمیٹکس میں ایم ایس سی کرچکے ہیں۔ وہ سوسائٹی آف ٹیکنیکل اینالسٹس (STA) اور CySEC پبلک رجسٹر کے ممبر بھی ہیں۔

Research Team

اچیلیاس جارجولوپولوس


اچیلیاس نومبر 2022 میں XM میں بطور انویسٹمنٹ اینالسٹ شامل ہوئے۔ انہوں نے مڈل سیکس یونیورسٹی سے بزنس اکنامکس میں بی ایس سی اور بیز بزنس اسکول/سٹی یونیورسٹی سے میتھامیٹیکل ٹریڈنگ اینڈ فنانس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

بطور لیبر مارکیٹ اکنامسٹ ایچ ایم ٹریژری میں ایک سال گزارنے کے بعد، انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تقریباً دس سال تک یورو ایریا ریٹس اسٹریٹجسٹ کے طور پر یو بی ایس انویسٹمنٹ بینک اور لائیڈز بینک لندن میں کام کیا۔ اچیلیاس، فارن ایکسچینج اور کموڈیٹیز مارکیٹ میںکام کرنا پسند کرتے ہیں اور انہیں اس بات پر یقین ہے کہ فکسڈ انکم مارکیٹ ہی فنانشل سسٹم کا مرکز ہے۔