انسٹرکٹرز

Instructor

ایورامیس دیسپوٹیس


ایورامیس دیسپوٹیس Tradepedia کے بانی اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں جو فنانشل مارکیٹ میں تجربے کی بے مثال دولت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں نجی اور ادارتی ٹریڈرز کی رہنمائی کی ہے اور تیکنیکی تجزیہ، رسک مینیجمنٹ اور بیحیورئیل فنانس میں مہارت دی۔ وہ ٹاپ کلاس اداروں میں باقاعدہ ایکسپرٹ لیول ٹریننگ بھی فراہم کرتے ہیں اور بے شمار پبلیکیشن اور مشہور و معروف خبر رساں ویب سائٹس کے مطابق، ایک نامور ٹریڈر ہیں جنہوں نے اعلانیہ 2007 اسٹاک مارکیٹ زوال کی پیشن گوئی کی تھی جس میں مارکیٹ 2500 سے 500 پوائنٹس پر گِر گئی تھی۔

University College London سے اکنامکس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے ایتھنز یونیورسٹی آف اکنامکس سے فنانس اور بینکنگ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ بین الاقوامی فیڈریشن برائے تیکنیکل تجزیہ کاروں سے سرٹیفائیڈ فنانشل ٹیکنیشن ہیں، برٹش سوسائٹی آف ٹیکنیکل اینالسٹ کے رکن ہیں اور پورٹ فولیو مینجمنٹ اینڈ اون اکاؤنٹ ٹریڈنگ کیلیے CySEC سے سند یافتہ ہیں۔

Instructor

جِل پاز


جِل پاز نے 2012 سے ایک طویل اور کامیاب کیریئر کا لطف اٹھایا ہے، انہوں نے اپنے ذاتی کیپیٹل کے ساتھ ساتھ بہت سے ادارتی کلائنٹس کے لیے بھی ٹریڈنگ کی ہے۔ پروسیس کے ساتھ ہونے والی ٹریڈنگ اسٹریٹیجی کے ساتھ بطور ایک ٹرینڈ فالور، انہوں نے کرنسی، کموڈیٹیز اور انڈسز میں مہارت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ وہ ایک انتہائی تجربہ کار ایجوکیٹر بھی ہیں، اور تجارتی حکمتِ عملیوں اور مارکیٹ تجزیوں کے بارے میں انگریزی اور جرمن زبان میں با آسانی بات چیت کرلیتے ہیں۔ ان کے سیشنز معلوماتی اور پُرلطف دونوں ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے شرکاء کو تمام مراحل کی آگاہی دیتے ہیں اور اپنے ساتھی ٹریڈرز سے بات چیت کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

Instructor

آندرے زینیوک


آندرے زینیوک امریکی اسٹاک، کموڈیٹی اور ڈیریویٹیوز مارکیٹ میں ایک تجربہ کار ڈے ٹریڈر ہیں، جو DAX، S&P 500، گولڈ، کُروڈ WTI کے ساتھ GBP اور AUD ٹریڈنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی ٹریڈنگ کا طریقہٴکار بنیادی اور مومینٹم اسٹریٹیجیز کے ساتھ تیکنیکی تجزیوں پر مبنی ہے۔

وہ ایک تجربہ کار ٹیچر ہیں جو XM کے ساتھ آن لائن ایجوکیشن پروجیکٹس پر اگست 2019 سے کام کررہے ہیں۔ ان کا فوکس فنانشل مارکیٹ کی پیچیدگیوں اور بطور ڈیریویٹیوز پروڈکٹس، CFD کی تیکنیکی خصوصیات پر ہے۔

Instructor

کونسٹنٹینوس لوئیزو


کونسٹنٹینوس لوئیزو 2015 سے فنانشل مارکیٹ میں ایک پرائیویٹ انویسٹر، فاریکس ڈیلر اور بڑی انویسٹمنٹ کمپنیوں میں کلائنٹ ایڈوائزر کے طور ہر کافی ایکٹیو رہے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ٹیکنیکل اینالسٹ (IFTA) سے ایک سرٹیفائیڈ فنانشل ٹیکنیشن ہیں اور ان کے پاس CySEC ایڈوانسڈ سرٹیفیکیشن کے ساتھ ساتھ CISI سے ویلتھ اینڈ انویسٹمنٹ مینیجمنٹ میں بین الاقوامی سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔

وہ کرپٹو، ایکویٹیز اور فاریکس پیئرز کی سرمایہ کاری میں مہارت رکھتے ہیں اور اس کے لیے وہ تیکنیکی اور بنیادی دونوں تجزیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ اس وقت وہ Tradepedia کے لیے تکنیکی تجزیہ کار اور انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Instructor

ڈارک ڈارگو


ڈارک ڈارگو نے 2010 سے فاریکس مارکیٹ میں بہت ایکٹیو شرکت رکھی ہے۔ ان کا فوکس تیکینی تجزیے اور پرائس ایکشن پیٹرن پر مبنی کلاسک سسٹم پر ہوتا ہے۔ وہ رسک سے پہلے سیفٹی پر یقین رکھتے ہیں اور میجر کرنسیوں، گولڈ اور سلور کی ٹریڈنگ میں ماہر ہیں۔

وہ اپنے ساتھی ٹریڈرز کو تعلیم دینے میں باصلاحیت ہیں اور 2016 سے پولینڈ کی سب سے بڑی فنانشل اور اکنامک پورٹلز کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں جہاں وہ سینکڑوں آرٹیکلز اور تجزیات پوسٹ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ذمہ داریوں میں پورٹل پر کموڈیٹیز اور کرنسی پیئرز کے انگریزی زبان کے ایجوکیشنل آرٹیکل اور تجزیات کی ایڈیٹنگ بھی شامل ہے۔

Instructor

ڈگ رومر


1999 سے شروع ہونے والے کیرئیر کے ساتھ، ڈگ رومر ایک انتہائی تجربہ کار ٹریڈر ہیں جو تیکنیکی تجزیے اور امریکی اسٹاک اور انڈسز میں مہارت رکھتے ہیں۔۔ وہ ایسی اسٹریٹیجیز پر توجہ دیتے ہیں جو رِسک کو کم کرکے تجارتی سلسلے کو بہتر بناتی ہیں، خاص طور پر چیک مارک پیٹرن انڈیکیٹر اور مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے سپورٹ اور ریزسٹینس لیولز کو کیلکیولیٹ کرنا۔

ان کے پاس نئے ٹریڈرز کو ٹریڈنگ سکھانے کا خاصا تجربہ ہے جس میں وہ بالخصوص ابتدائی نقصانات سے بچنے پر توجہ دیتے ہیں جس کا اکثر نئے ٹریڈرز کو سامنا رہتا ہے۔

Instructor

جنیت واحد


بطور ایک پرائس ایکشن سوئنگ ٹریڈر، جنیت واحد اپنے کام میں ایک ٹھوس بنیادی ریسرچ اور جذباتی تجزیہ استعمال کرتے ہیں۔ کرنسی، ایکویٹیز اور کموڈیٹیز پر اضافی درجے کے ساتھ عالمی میکرو اوور لے کا استعمال کا ان کے پاس کامیاب انویسٹنگ کا ایک طویل ریکارڈ ہے۔ وہ ایڈووکیٹ کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی کی بنیاد تیاری اور مستقل مزاجی ہے۔ وہ یہ طریقہ اپنے ٹیچنگ سیشنز میں اپنے طلباء کو بھی بتاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 2011 میں آن لائن کرنسی اور کموڈیٹی ٹریڈنگ سے کیا۔ رسک مینیجمنٹ پر فوکس کے ساتھ لیوریج ٹریڈنگ کا مطالعہ کرنے کے بعد وہ اب دنیا بھر میں سینکڑوں ٹریڈرز اور انویسٹرز کو ٹریڈنگ اور انویسٹنگ مواد فراہم کرتے ہیں۔ وہ ایک گیسٹ لیکچرار اور آرگنائزر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، مختلف فنانشل فورم، سیمینار اور ویبینار میں بھی اپنی شمولیت رکھتے ہیں۔

Instructor

فرینک سولیڈر


2011 سے فرینک سولیڈر بطور ٹیکنیکل ٹریڈر اسٹاک، کموڈیٹیز اور فاریکس میں کام کررہے ہیں، ان کا فوکس پرائس ایکشن ٹریڈنگ اور لیکویڈٹی لیولز پر ہوتا ہے۔ وہ ٹرینڈ ریورسل اور رینج ری باؤنڈ کی شناخت کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

وہ ایک آسان عملی اقدامات پر مبنی سسٹم اور عمل پر مبنی ٹریڈنگ طریقہٴکار استعمال کرتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ کامیابی کے لیے ان کا طریقہ بیرونی اثرات سے گریز کرنا اور رزلٹ ہر بھروسہ کرنا ہے۔ اپنے سیشنوں کے دوران، وہ اپنے طلباء کو اس طریقہٴ کار کے لیے مرحلہ وار وضاحت فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بھی ان کی طرح کامیابی حاصل کرسکیں۔

Instructor

جین کارلو پریسکو


جین کارلو پریسکو نے 2014 سے اسپین کے معروف ٹریڈرز کے ساتھ کام کیا اور سب سے اہم سالانہ آئبیرین ایونٹس، The Forex Day کے ساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت بھی کی۔ ان کی ٹریڈنگ کا بنیادی طرز وولیم اسپریڈ تجزیہ ہے اور وہ امریکی انڈسز، DAX، گولڈ اور JPY کرنسی پیئرز میں مہارت رکھتے ہیں۔

وہ انڈسٹری میں فنانشنل اور میکرو تجزیہ کار کے طور پر کافی شہرت رکھتے ہیں اور اس وقت GP Global Consulting کے ساتھ بطور جنرل مینیجر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف بیرگامو، اٹلی سے اکنامکس اور فنانشل انسٹیٹیوشن میں گریجویٹ کیا۔ وہ ہر طرح کے ٹریڈر کے لیے تعلیمی سیشن فراہم کرنے اور حکمتِ عملیوں کو غیر موثر کرنے میں انتہائی ماہر ہیں۔

Instructor

مارسن نووگورسکی


ایک انتہائی تجربہ کار پرائس ایکشن ٹریڈر، مارسن نووگورسکی نے 2009 میں انڈیکس فیوچرز اور آپشنز میں ٹریڈنگ شروع کی اور فل ٹائم فاریکس ٹریڈنگ 2011 میں شروع کی۔ ان کا نقطہٴ نظر تیکنیکی اور بنیادی دونوں اسٹریٹیجیز پر مرکوز ہوتا ہے اور 2013 سے وہ پیشہ ورانہ طور پر ٹریڈنگ انڈسٹری میں فنانشل صحافت اور بزنس ڈیویلپمنٹ میں مشغول رہے ہیں۔

مارسن اپنی ٹریڈنگ میں متعلقہ ٹائم فریم کے لیے مشترکہ تیکنیکی اور بنیادی دونوں حکمتِ عملیوں پر مبنی شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پورٹ فولیوز چلاتے ہیں۔ ان کا رجحان بالخصوص ٹریڈنگ کی نفسیات اور امکان کی اسیسمنٹ کی طرف ہے جس میں وہ چارٹ پیٹرن اور سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی دونوں پر کافی توجہ دیتے ہیں۔

Instructor

نیناد کرکز


نیناد کرکز نے فاریکس اور CFD ٹریڈنگ 2010 میں شروع کی اور بہت جلد Forex Factory کے 400000 میں سے ٹاپ 3 ٹریڈرز میں پہنچ گئے، اور وہاں سے 2011 میں پلاٹنیم انویسٹمنٹ کے ساتھ بطور ہیڈ ٹریڈر کام کرنا شروع کیا۔ XM لائیو پروجیکٹ کے بانیوں میں سے ایک، انہوں نے ٹریڈنگ کی ایڈووکیسی مکمل شفافیت کے ساتھ کی، تجارت کرنے کے لیے ٹریڈرز کی کھل کر حوصلہ افزائی کی اور تعلیم دی کہ وہ بھروسہ کریں اور دیکھیں کہ صحیح نقطٴ نظر کا استعمال کرتے ہوئے ہر کوئی فاریکس اور CFD ٹریڈنگ میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بطور ایجوکیٹر بے شمار ایوارڈز جیتے ہیں اور متعدد ٹاپ ریٹنگ والی فاریکس مارکیٹ سائٹس پر باقاعدگی سے فیچر ہوتے رہتے ہیں جیسا کہ FXStreet اور FXEmpire میں وہ روزانہ ٹاپ کانٹریبیوٹر ہیں۔ انہوں جان نیسبٹ یونیورسٹی سے فنانس اور اکنامکس میں ماسٹرز اور انٹرنیشنل اکنامکس میں یونیورسٹی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

Instructor

اولگبیمی اوئے ویل


مشہور فاریکس ایجوکیٹر، اولگبیمی اوئے ویل نے 2018 میں اپنی آن لائن ایجوکیشن کمپنی کا آغاز کیا، جس کے ذریعے وہ اب تک 1600 سے زائد طلباء کو تربیت دے چکی ہیں اور ان کے تجارتی نتائج کو %70 سے بھی زیادہ بہتر بنانے میں مددگار ثابت رہی ہیں۔ اس سے پہلے، انہوں نے FCMB Investment Banking Group اور CardinalStone Registrars Ltd کے لیے بطور انٹرنل آڈیٹر کام کرتے ہوئے فنانشل انڈسٹری کا بیشمار تجربہ حاصل کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (انسٹیٹیوٹ آف چارٹر اکاؤنٹنٹ آف نائجیریا) اور اکاؤنٹنگ میں بیچلرز آف سائنس کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

وہ تکنیکی اور بنیادی تجزیہ میں مہارت رکھتی ہے، تکنیکی کو ترجیح دیتے ہوئے، اور ہفتے میں تین سے آٹھ تجارتیں کرکے اپنی مہارت کو تیز رکھتی ہے۔ اولگبیمی، فیاٹ کرنسیوں، قیمتی میٹلز اور اسٹاک پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ اس کی تعلیم تجارت شروع کرنے کے لیے قیمت کے عمل کے استعمال، ٹرینڈ کا ٹاپ ڈاؤن تجزیہ، اور تھری موونگ ایوریجز کے اطلاق پر توجہ مرکوز ہے۔ انھوں نے حال ہی میں ایک مکمل فاریکس ٹریڈنگ گائیڈ بک تصنیف کی ہے، جسے دنیا بھر کے تاجروں کی طرف سے پذیرائی ملی ہے۔

Instructor

رینو ڈیٹلیفس


رینو ڈیٹلیفس نے اپنے ٹریڈنگ کے سفر کا آغاز، بنیادی طور پر اسکالپنگ اور ہائی فریکویسنی ٹریڈنگ طریقہٴکار کو استعمال کرتے ہوئے جوہانسبرگ اسٹاک ایکسچینج سے کیا۔ وہ 2013 سے فاریکس مارکیٹ میں بھی کام کررہے ہیں اور اب تک ٹریڈنگ کا وسیع تجربہ حاصل کرچکے ہیں۔

وہ میجر اور ایگزوٹک کرنسی پیئرز میں مہارت رکھتے ہیں۔ تکنیکی تجزیے اور ٹرینڈ ٹریڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے کموڈٹیز ٹریڈنگ میں بھی ماہر ہیں۔ وہ ایک بہترین کمیونیکیٹر ہیں اور بطور Tradepedia انسٹرکٹر، پیچیدہ ٹریڈنگ موضوعات کی وضاحت بھی باآسانی دینے میں امتیازی مہارت رکھتے ہیں۔

Instructor

سلویا بیلروک


سلویا بیلروک 2012 سے ٹریڈنگ کررہی ہیں، وہ سوئنگ ٹریڈنگ میں تیکنیکی اور بنیادی دونوں تجزیوں کو ملا کر منافع بخش جگہ ڈھونڈ لیتی ہیں۔ وہ سپورٹ اور ریورس لیول کیلکیولیٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں اور شاندار رسک ٹو ریوارڈ ٹریڈز کیلیے ریویرسل کینڈل اسٹک پیٹرن کا استعمال کرتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ امریکی انڈسز اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بھی ماہر ہیں۔ وہ اپنے علم کو شیئر کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں جو انہوں نے اتنے سالوں میں تیکنیکی اور بنیادی تجزیوں کے بارے میں سیکھا ہے۔ سلویا کا ماننا ہے کہ ٹریڈنگ اسٹریٹیجیز کے بارے میں بات کرنے کیلیے کبھی کوئی برا دن نہیں ہوتا۔

Instructor

اسٹینیس لاو کلوو


اسٹینیس لاو کلوو ریٹیل اور پراپ سوئنگ ٹریڈر کے طور پر 2011 سے کام کررہے ہیں، انہوں نے تیکنیکی پیٹرن، انڈیکیٹر ٹریڈنگ اور وائکاف تھیوری میں مہارت حاصل کی ہوئی ہے۔ وہ اپنے سیشنز کے شرکاء کی انتہائی کامیاب سوئنگ ٹریڈر بننے میں مدد کرتے ہیں۔ اپنے سیشنز کے دوران، انہوں نے وضاحت کی ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے سب سے آسان اور موزوں ہے جو فاریکس کو بطور سیکنڈری انکم استعمال کرتے ہیں لیکن وہ اسے اپنی پرائمری سورس میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

وہ اپنی تمام اسٹریٹیجیز میں اینٹری، ایگزٹ اور پوزیشن مینیجمنٹ کے بہت پکے اصول استعمال کرتے ہیں، جس میں ان کا فوکس تیکنیکی طریقہٴکار ہر ہوتا ہے لیکن وہ ضرورت کے تحت بنیادی تجزیے کے استعمال کو بھی بہتر سمجھتے ہیں۔ ان کا مشن دنیا بھر کے ٹریڈرز کو ان لامحدود امکانات کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے جس کی رسائی آن لائن ٹریڈنگ کے ذریعے کوئی بھی حاصل کرسکتا ہے۔

Instructor

جارج ناتھینیل


سرٹیفائیڈ فنانشل ٹیکنیکل اینالسٹ سرٹیفیکیشن کی باوقار کوالیفیکیشن اور کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کے ساتھ، جارج XM ٹریڈرز کو علم کی دولت دیتے ہیں۔ وہ Tradepedia میں بھی پڑھاتے ہیں، جو ایک ایلیٹ ٹریڈنگ اکیڈمی ہے۔

جارج نے بطور فاریکس ٹریڈر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور مارکیٹ کا روزانہ تجزیہ کرکے اپنی صلاحیتوں کو ایک ڈیلر کی حیثیت سے ابھارا۔ ان کی کامیابی کا اصل راز جانتے ہیں کیا ہے؟ مارکیٹ کی مسلسل بدلتی ہوئی ڈائنامکس کو پوری طرح سمجھ کر نئی ٹریڈنگ اسٹریٹیجیز دریافت کرتے رہنا۔