ہم نے سری لنکا کے ضرورت مند بچوں کی بھوک مٹائی

‏یہ 06/09/2023 کو (PKT) 14:46 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے 25 جولائی کو سری لنکا میں ضرورت مند بچوں کے لیے 1400 کھانے کے پیکٹس فراہم کرنے میں Voice for Voiceless فاؤنڈیشن کے “کمیونٹی کچن پروجیکٹ” کو عطیہ دیا۔

سری لنکا میں بچوں کی بھوک جیسے اہم ترین مسئلے پر کام کرنے والیVoice for Voiceless فاؤنڈیشن ایک بے مثال تنظیم ہے۔

یہ ملک بھر میں نو مختلف مقامات پر ایسے ضرورت مند بچوں کو اہم غذائی اجزاء سے بھرپور خوراک فراہم کرتی ہے جنہیں کوئی اور ذریعہ میسر نہیں ہوتا۔ یہ تنظیم نہ صرف بچوں کی مجموعی صحت اور بہبود کو فروغ دیتی ہے بلکہ ایک مضبوط اور مستحکم کمیونٹی کو پروان چڑھانے میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

کارپوریٹ پارٹنرز کے تعاون سے، Voice for Voiceless فاؤنڈیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ضرورت مند بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانوں تک رسائی حاصل ہو جس سے ان کی صحت و نشوونما میں اضافہ ہو۔

اس پروجیکٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی بچہ کبھی بھوکا نہ سوئے، اور ہمیں اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اس کارخیر کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

ہمارا عطیہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی جانب ہمارے مستقل عزم کا ثبوت اور کاروباری دنیا سے باہر ایک مثبت تبدیلی لانے کے ہمارے یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمیونٹی کچن پروجیکٹ جیسے اقدامات کو سپورٹ کرکے، ہمارا مقصد کمیونٹیز کی بہتری اور ایسے افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لانا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

آپ Voice for Voiceless فاؤنڈیشن کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کرسکتے ہیں۔

عطیہ دینے کے لیے، یہاں کلک کریں۔