XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔

ایکویزیشن کیا ہوتی ہے؟

ایکویزیشن یعنی حصول یا کنٹرول حاصل کرنے کا مطلب جب ایک کمپنی کسی دوسری کمپنی کے تمام یا بھاری اکثریت میں شیئرز خریدتی ہے، اور کمپنی پر اپنا کنٹرول حاصل کرتی ہے۔ کنٹرول کی حد کمپنی کے شیئرز کا %50 یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔

اگرچہ مشہور و معروف کمپنیوں کے لارج اسکیل ایکویزیشن کی خبریں اکثر نیوز پر چھائی رہتی ہیں، لیکن چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے درمیان مرجر اور ایکویزیشن بھی بہت زیادہ عام ہیں۔

کسی کمپنی پر کنٹرول حاصل کرنے کے 3 طریقے ہیں:

  • ایکویزیشن، جسے اکثر دوستانہ طریقہ سمجھا جاتا ہے
  • ٹیک اوور، جسے اکثر مخالفانہ طریقہ سمجھا جاتا ہے
  • مرجر، جس میں دو پرانی کمپنیاں ملا کر، ایک نئی کمپنی بناتا ہے۔

مرجر اور ایکویزیشن متعدد وجوہات کی بناء پر ہوتے ہیں، جیسے:

  • بڑی معیشت حاصل کرنے کے لیے
  • سرمایہ کاری کو اضافی طور پر متفرق (ڈائیورسیفائی) بنانے کے لیے
  • بڑا مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لیے
  • کارپوریٹ سنرجی (باہمی تعاون یا اشتراک) میں اضافے کے لیے
  • لاگت (کوسٹ) کم کرنے کے لیے
  • نئی ٹیکنالوجی یا پروڈکٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لیے

مدد کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کا کوئی ایسا سوال ہے جو ہیلپ سینٹر میں شامل نہیں ہے، تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں، ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔