XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔

آپ سواپ کو کس طرح کیلکیولیٹ کرتے ہیں؟

ہمارے سواپ ریٹس، انتہائی معتبر ذرائع کے انسٹیٹیوشنل سواپ ریٹس پر مبنی ہیں۔ یہ وہ انٹریسٹ ریٹس (شرح سود) ہیں جو اس بات پر منحصر ہیں کہ بڑی فنانشل کمپنیاں اوور نائیٹ پوزیشنز ہولڈ کرنے پر کتنی رقم ادا کرتی ہیں یا حاصل کرتی ہیں۔ انہیں عام طور پر پرسینٹیج کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ ہم ان ریٹس کو پوائنٹس میں واضح کرتے ہیں، یہ وہ ویلیوز ہوتی ہیں جنہیں آپ اپنے تجارتی پلیٹ فارم پر دیکھتے ہیں۔

فاریکس اور اسپاٹ میٹلز

فاریکس اور اسپاٹ میٹلز پر سواپ کا حساب، اگلے دن کا ریٹ استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے، جس میں ایک چھوٹا سا حصہ مارک اپ کا بھی شامل کیا جاتا ہے۔ ہم ان ریٹس کا تعین نہیں کرتے ہیں، کیونکہ یہ ان کرنسی پیئرز کے درمیان انٹریسٹ ریٹ کے فرق سے اخذ کیے گئے ہیں جن کی آپ تجارت کر رہے ہیں۔

سواپ ریٹ = ٹریڈ سائز x (+/- اگلے دن کا ریٹ - مارک اپ)

اگلے دن کا ریٹ مثبت (پوزیٹیو) ہے یا منفی (نیگیٹیو)، یہ دونوں کرنسیز کے درمیان انٹریسٹ ریٹ کے فرق پر منحصر ہے۔ اس کے بعد، کیلکیولیٹ کی گئی رقم کو آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ USDJPY کی تجارت کررہے ہیں اور اگلے دن کے ریٹس درج ذیل ہیں:

  • لانگ پوزیشن کے لیے %0.5+
  • شارٹ پوزیشن کے لیے %1.5-

ہم دیکھ سکتے ہیں کہ امریکہ میں انٹریسٹ ریٹ جاپان کی نسبت زیادہ ہے۔

اگر آپ ایک لانگ پوزیشن کو اوور نائیٹ اوپن رکھتے ہیں، تو آپ 0.5% مائنس ہمارا مارک اپ کمائیں گے۔ اگر آپ شارٹ پوزیشن ہولڈ کرتے ہیں، تو آپ سے %1.5 پلس ہمارا مارک اپ چارج کیا جائے گا۔

اسٹاکس اور اسٹاک انڈسز

اسٹاکس اور اسٹاک انڈسز پر رول اوور ریٹس، بنیادی انٹر بینک ریٹ کا استعمال کرتے ہوئے سے کیلکیولیٹ کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آسٹریلین اسٹاک کے لیے، رول اوور کا حساب مقامی بینکوں کی جانب سے شارٹ ٹرم قرضوں کے لیے، وصول کی جانے والی شرح سود کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے، جس میں تھوڑے سے مارک اپ کا بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔

رول اوور ریٹ = (ٹریڈ سائز x کلوزنگ پرائس) x (+/- شارٹ ٹرم انٹر بینک ریٹ - مارک اپ)

یہاں، پلس یا مائنس اس بات پر منحصر ہے کہ آیا آپ لانگ پوزیشن ہولڈ کررہے ہیں یا شارٹ پوزیشن۔

مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ ایک برطانوی اسٹاک، Unilever کی تجارت کر رہے ہیں، اور انٹر بینک ریٹ %1.5 سالانہ ہے۔

اگر آپ ایک لانگ پوزیشن کو اوور نائیٹ ہولڈ کرتے ہیں، تو آپ کا رول اوور 365/%1.5- مائنس ہمارا مارک اپ ہوگا۔ اگر آپ شارٹ پوزیشن ہولڈ کرتے ہیں، تو آپ کا رول اوور 365/%1.5 مائنس ہمارا مارک اپ چارج ہوگا۔

مدد کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کا کوئی ایسا سوال ہے جو ہیلپ سینٹر میں شامل نہیں ہے، تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں، ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔