XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔

مارجن کیسے کیلکیولیٹ کرتے ہیں؟

فاریکس ٹریڈنگ کے وقت، آپ ہمارے فاریکس کیلکیولیٹر کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ مارجن کو خودبخود کیلکیولیٹ کرسکتے ہیں۔ آپ جس پیئر کی بیس کرنسی میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں اس میں کسی ٹریڈ کے مطلوبہ مارجن کو خود سے کیلکیولیٹ کرنے کے لیے، مذکورہ فارمولا استعمال کرسکتے ہیں؛ (لاٹس x کانٹریکٹ سائز / اکاؤنٹ لیوریج)۔

Standard اکاؤنٹ کے لیے تمام فاریکس انسٹرومنٹ کا کانٹریکٹ سائز 100000 یونٹس ہے۔ Micro اکاؤنٹ کے لیے، تمام فاریکس انسٹرومنٹ کا کانٹریکٹ سائز 1000 یونٹس ہے۔

چلیں اس کو بہتر طور سے سمجھنے کے لیے ایک مثال دیکھتے ہیں۔ تصور کریں کہ آپ کے پاس Standard ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے جو USD میں ظاہر کیا جاتا ہے، اور آپ 30:1 کے لیوریج کے ساتھ EURUSD کا 1 لاٹ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ اس ٹریڈ کا مطلوبہ مارجن (1x 100000/30) = EUR 3333 کے ساتھ کیلکیولیٹ کیا جائے گا، کیونکہ یہاں یورو، پیئر کی بیس کرنسی ہے۔ لیکن، آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی بیس کرنسی USD میں ہے تو اس لیے رقم خود بخود موجودہ ایکسچینج ریٹ پر تبدیل ہو جائے گی۔

گولڈ یا سلور میں ٹریڈنگ کرتے وقت، آپ مارجن کیلکیولیٹ کرنے کے لیے اس فارمولا کا استعمال کرسکتے ہیں؛ (لاٹس x کانٹریکٹ سائز x اوپننگ پرائس / اکاؤنٹ لیوریج)۔

CFD میں ٹریڈنگ کرتے وقت، آپ مارجن کیلکیولیٹ کرنے کے لیے اس فارمولا کا استعمال کرسکتے ہیں؛ (لاٹس x کانٹریکٹ سائز x اوپننگ پرائس x مارجن پرسنٹیج)۔

مدد کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کا کوئی ایسا سوال ہے جو ہیلپ سینٹر میں شامل نہیں ہے، تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں، ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔