XM اپنی سروسز امریکہ کے شہریوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔

میں اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کس طرح کر سکتا ہوں؟

ہم آپ کے رازداری کے حقوق (رائیٹ ٹو پرائیوسی) کا احترام کرتے ہیں، اور ہم آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے تمام مناسب اقدامات کرنے کے پابند ہیں۔ آپ چاہے نئے کلائنٹ ہوں یا موجودہ، یا ہماری ویب سائٹ کے صرف ایک وزیٹر ہی کیوں نہ ہوں، اس کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو ڈیٹا پروٹیکشن کے تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق اسٹور اور استعمال کرتے ہیں، اور آپ کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ہم تمام مناسب تکنیکی اور تنظیمی طریقہ کار برقرار رکھتے ہیں۔

ہمارے تمام ملازمین کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے کہ وہ آپ کی پرائیویسی کو برقرار رکھنے، اس کی حفاظت اور احترام کی اہمیت کو سمجھیں۔ ہم اس معاملے میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ایسا ہونے کی صورت میں، متعلقہ شخص یا عملے کے خلاف مناسب تادیمی کاروائی فوری طور پر عمل میں لائی جاتی ہے۔

آپ کی فراہم کردہ تمام ذاتی معلومات خفیہ چینلز (اینکرپٹڈ چیلنز) کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے، اور ہر طرح کی غیر مستند یا بلا اجازت رسائی کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

بہرحال، یہ یقینی بنانا آپ کی اپنی ذاتی ذمہ داری ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ صرف آپ کو معلوم ہو اور کسی تھرڈ پارٹی کو نہ بتایا گیا ہو۔

مدد کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کا کوئی ایسا سوال ہے جو ہیلپ سینٹر میں شامل نہیں ہے، تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں، ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔