قاہرہ کے ضرورت مند بچوں کو بااختیار بنانے کی کوشش!

‏یہ 11/09/2023 کو (PKT) 14:53 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اس جولائی کے مہینے میں ہم نے مصر کی چیریٹی آرگنائزیشن، حیا کریمہ کو عطیہ دیا۔ ہمارے تعاون سے انہیں قاہرہ میں موجود ہر یتیم اور غریب بچے کو مساوی تعلیم فراہم کرنے کے مشن کو امداد ملی۔

حیا کریمہ کے مختلف حصوں پر مشتمل مشن میں اسکول اور نرسریز کی تعمیر اور ان کی تعداد میں اضافہ، انہیں ضروری وسائل سے آراستہ کرنا، قابل ایجوکیٹرز کی خدمات حاصل کرنا، اور خواندگی کی کلاسز کا قیام شامل ہے۔ ان حکمت عملیوں کو اپنا کر یہ آرگنائزیشن معیاری تعلیم کو تمام بچوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

اکثر ان ضرورت مند بچوں کے لیے، ایسی معیاری تعلیم کا حصول جسکے وہ مستحق ہیں، ایک مشکل ترین عمل ہوتا ہے۔ مالی مجبوریوں کے ساتھ، انہیں کوالیفائیڈ اسٹاف کی قلت، تعلیم کی کمی اور دیگر چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ یہ رکاوٹیں بچوں کو غربت کے سائے میں جکڑ کر انہیں ترقی کرنے کے مواقعوں سے روک سکتی ہیں۔ اپنے تعاون سے، ہمارا مقصد ان رکاوٹوں کو توڑنے کے ساتھ سب کے لیے ایک روشن اور زیادہ مساوی مستقبل کی تعمیر میں مدد کرنا ہے۔

حیا کریمہ ایک سرکاری طور پر چلایا جانے والا ادارہ ہے جہاں شہری اور دیہی علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے پر کام کیا جاتا ہے اور اس میں زیادہ توجہ پسماندہ دیہی آبادیوں پر دیا جاتا ہے۔ آپ ان کے پروجیکٹس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ان کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں یا اپنا عطیہ انہیں یہاں دے سکتے ہیں۔