سنگاپور میں بزرگوں کے لیے ایک بہتر معیارِ زندگی!

‏یہ 23/03/2023 کو (PKT) 14:43 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے ایک بار پھر سنگاپور ریڈ کراس کے ساتھ مل کر تیمپینز میں اکیلے رہنے والے ضرورت مند بزرگوں کی مدد کا بیڑا اٹھایا۔ ہم نے ان کا دن خوشگوار بنانے کے لیے ان کی پسندیدہ مٹھائی کے ساتھ چند ضروری اشیاء کے پیک عطیہ کیے۔

سنگاپور میں 88 ہزار سے زائد بزرگ افراد اکیلے زندگی گزار رہے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں ان کے چھوٹے موٹے کام اور تازہ کھانے کی فراہمی سے لیکر اپنی صحت و صفائی کو برقرار رکھنے تک کی جدوجہد شامل ہے۔

ان کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے، ہم نے ریڈ کراس کے ElderAid پروگرام کو اپنا عطیہ دیا۔ بزرگ افراد کو صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنے میں مدد کرنے کے لیے ہم نے انہیں غذائی سپلیمنٹس اور طبی سامان کے پیکٹس تقسیم کیے، جن میں فرسٹ ایڈ آئٹم اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء شامل تھیں۔ ان پیکٹس کے ساتھ ہم نے انہیں مزیدار کھانے اور مٹھائیاں بھی بانٹیں۔

ریڈ کراس کے ElderAid پروگرام کا مقصد بزرگ افراد کی مجبوریوں اور پریشانیوں کو کم کرکے ان کی تنہائی کو بانٹنا ہے۔ اس کے لیے، پروگرام کے رضاکار اکیلے رہنے والے بزرگوں کے گھروں کا دورہ کرتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت ان کی مدد کرسکیں۔ اس کے علاوہ، ایک دوسرے کے ساتھ گزارا ہوا وقت ذہنی صحت کے مسائل اور تنہائی سے وابستہ بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

عمر بڑھنے کا مطلب انسان کی زندگی کا معیار کم ہونا نہیں ہے۔ ہمیں چیریٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر فخر ہے کیونکہ ہم لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں، بالخصوص جب انہیں مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ کیا آپ بھی اس پروگرام کو سپورٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ اپنا عطیہ سنگاپور ریڈ کراس کو دینے اور رضاکار بننے کے لیے وزٹ کریں ان کی ویب سائٹ۔