XM نے تبدیلی کے لیے Charity Right کا ساتھ دیا

‏یہ 23/04/2024 کو (PKT) 14:50 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اپنے وسائل اور مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، XM نے Charity Right Malaysia کے ساتھ کالمپانگ، سیلانگور میں معذور طلباء کو بااختیار بنانے کا بیڑا اٹھایا۔ رمضان کے کارِخیر CSR کے تحت یہ اقدام کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے لیے XM کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس پارٹنرشپ کے ذریعے، XM نے رمضان المبارک کے دوران معذور طالب علموں کو کھانے پینے کے لیے ضروری اشیاء فراہم کی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور کھانوں تک رسائی کو یقینی بنا کر، XM کا مقصد بھوک و افلاس کے احساس کو کم کرنا اور ان ضرورت مند طلباء کی فلاح و بہبود کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام لوگوں کو بااختیار بنانے کے Charity Right کے بنیادی مشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سپورٹ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ طلباء کو غذائیت سے بھرپور کھانوں تک رسائی حاصل ہو، ان کی ایک اہم غذائی اور جسمانی نشوونما کو پورا کیا جائے تاکہ ان کی مجموعی صحت میں اضافہ ہو۔

ملائشیا کی یہ تنظیم، Charity Right پوری دنیا میں نظر انداز ہونے والی پسماندہ کمیونٹیز کی خدمت کرتی ہے، اور کئی سالوں سے اس عمل میں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کررہی ہے۔ ان کا مقصد ضرورت مند افراد اور خاندانوں کو باقاعدگی سے صحت بخش کھانا فراہم کرنا ہے، اور انہیں خوراک کے حصول کے لیے روزانہ کی جدوجہد سے آزاد کرنا ہے۔ یہ تعاون انہیں اپنی خواہشات کو آگے بڑھانے، غربت پر قابو پانے اور اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے قابل بناتا ہے۔

آپ Charity Right Malaysia اور ان کے زبردست اقدامات کے بارے میں جاننے کے لیے ان کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں: www.charityright.my۔